وزیراعظم نواز شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، دھرنے پر بیٹھے لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کریں، وزیر اعظم ،جوپاکستان کی ترقی کے خلاف ہیں قوم ان کا نوٹس لے، ملک کوترقی کی راہ پردوبارہ گامزن کردیا، چینی صدرکا دورہ پاکستان کی ترقی کے لیے انتہائی اہم تھا، حالیہ بارشوں نے پچھلے 20 سالہ ریکارڈ توڑدیا، حکومت کے پاس محدود وسائل ہیں،وسائل زیادہ ہوں تونئے منصوبے بن سکتے ہیں، میڈیا سے گفتگو

پیر 8 ستمبر 2014 07:34

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے پچھلے 20 سالہ کا رکارڈ توڑدیا،جولوگ دھرنا دیے ہوئے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ حکومت کا ساتھ دیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااور فضائی جائزہ لیا۔۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ حالیہ بارشوں نے پچھلے 20 سالہ کا رکارڈ توڑدیا، حکومت کے پاس محدود وسائل ہیں،وسائل زیادہ ہوں تونئے منصوبے بن سکتے ہیں تاکہ نقصانات سے بچاجاسکے،دھرنا دینے والے لوگ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کریں،جوپاکستان کی ترقی کے خلاف ہیں قوم ان کا نوٹس لے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیں اور سیلاب زدگان کی مدد کریں، وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے لیکن چینی صدر کے اہم دورے پاکستان کی ترقی کیلئے بڑا اہم تھا جو بدقسمتی سے ملتوی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو سیلاب کا سامنا ہے حالیہ بارشوں نے گزشتہ بیس سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے تو اس وقت اسلام آباد میں دھرنا دینے والے موصوف سے بھی کہوں گا کہ قوم کی اس مشکل گھڑی میں دھرنوں کو چھوڑ کر حکومت کی مدد کریں اور سیلاب سے متاثرہ ہونے والے بہن بھائیوں کی مدد کریں ۔

ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ حکومت کے پاس بڑے محدود وسائل ہیں لیکن اگر وسائل زیادہ ہوں تو پھر ایسے نقصانات سے بچا جاسکتا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بارشوں میں جن قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا حکومت ان تمام افراد کے خاندانوں کو معاوضہ فراہم کریگی ۔

جب وزیراعظم نواز شریف نارروال کے علاقے حافظ آباد میں چھاؤنی میں پہنچے تو وہاں پر خواجہ آصف نے خود گاڑی ڈرائیور کی اور وہاں پر سیلاب متاثرین سے نواز شریف نے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنیوزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ہمراہ سمبڑیال کے علاقہ بیلہ میں دریائے چناب کے سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں بھگل غربی ، بھگل شرقی، رندھیر ، دوڑ ، بکھڑیوالی، جمال پور ،پیر کوٹ ، حسین پور، چاؤ کے کلاں ، چاؤکے خورد، رانا بہرام ، نوگراں ، کوٹ دینہ ، لالے والی ، کلووال ، دوبرجی چندا سنگھ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین سیلاب کے نقصان کا جائزہ لے کر فوری رپورٹ پیش کی جائے تاکہ نقصان کاازالہ کیا جاسکے ، انہوں نے کہاکہ حکومت متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی ،حالیہ بارشوں اور سیلاب نے 20سال کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور حکومت آفت کی اس گھڑی میں پوری طرح متاثرین کے ساتھ ہے دریں اثنا ء انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور اب دھرنادینے والوں کو چاہیے کہ وہ دھرنا چھوڑ کر متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے میدان ِ عمل میں آئیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوا ز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان کی ترقی ومعیشت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل تھا جو دھرنے کی نظر ہوگیا ہے ۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزراء ، کمشنر اور ڈی سی اوز کو ہدایت کی ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کے نقصانات کا جلد از جلد سروے مکمل کرکے آئندہ چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے تاکہ وفاقی حکومت پنجاب حکومت کو متاثرین کی امداد کیلئے بھاری امداد جاری کرسکے ۔

وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے جس جگہ پر کم نقصان ہوا اور مکانات منہدم ہوئے ہیں ان لوگوں کو نقدی ایک لاکھ روپے امداد کی جائے جہاں حالیہ بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے کے چیک کے علاوہ زرعی اجناس اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان فوری فراہم کی جائیں

وزیراعظم نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ہمراہ سیالکوٹ ، نارروال اور پنجاب کے دیگر مقامات کا بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

وزیراعظم کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام کمشنرز ، ڈی سی اوز اور سیکرٹری کے علاوہ محکمہ مال ، آبپاشی ، محکمہ تعمیرات کے علاوہ تحصیلداروں ، نائب تحصیلداروں اور پٹواریوں نے اپنے اپنے علاقے میں بارشوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کے علاوہ زیر کاشت اراضی میں کھڑی فصلوں کے نقصان کی مکمل رپورٹ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام تعمیراتی کام جو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی نگرانی میں جاری تھے انہیں روکتے ہوئے تعمیراتی کاموں کی رقم متاثرین سیلاب کی آباد کاری کیلئے مختص کردی ہے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر جن افراد کے کچے مکانات ، دکانات اور سڑکیں سکول تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہلاک ہونے والے مال مویشیوں کا بھی نقصان پورا کرنے کا حکم دیا ہے پنجاب بھر کے تمام ڈی سی اوز نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے حکم پر ترقیاتی کام روک کر سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اربوں روپے کی رقم تقسیم کرنے کیلئے کام شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی ڈی سی او یا کمشنر نے متاثرین اور سیلاب زدگا ن کی بحالی میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ ڈالی تو ان کیخلاف نہ صرف سخت کارروائی کی جائے گی بلکہ ان کو ملازمت سے بھی برطرف کردیا جائے گا ۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنہ دینے والے عوامی حقوق کی جنگ لڑنا چاہتے ہیں تو سیلاب زدگان کی مدد کریں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو انکی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے دورہ سیالکوٹ کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، ایم این اے افتخار الحسن، ارمغان سبحانی ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ20سال بعد ایسا موقع آیا ہے کہ تین روزجاری رہنے والی بارشوں اور سیلابی پانی سے قیمتی جانوں کا نقصان ہونے کے علاوہ مال مویشیوں کا بھاری نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے عوام کی خوشحالی کا بڑا پروگرام متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ عوام کو ہر ممکن ریلیف پہنچانے کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔