خواجہ سعد رفیق نے این اے 125میں ووٹوں کی گنتی کے طریقہ کوالیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیا

اتوار 7 ستمبر 2014 08:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے این اے 125میں ووٹوں کی گنتی کے طریقہ کوالیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیا،الیکشن ٹربیونل نے استدعا منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کو ووٹوں کی گنتی کا ریکارڈ یکجا کر کے جاری کرنے کی ہدائت کر دی۔ جسٹس ریٹائرڈ کاظم علی ملک پر مشتمل لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے موقع پر خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125کے ووٹو ں کی گنتی کے لئے مناسب طریقہ اختیار نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ انکوائری افسر گنتی کے لئے تمام تھیلے اکٹھے منگوانے کی بجائے دس پندرہ تھیلے منگوا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ رزلٹ جاری کر رہے ہیں جس سے ابہام پیدا ہو رہا ہے۔ناکام امیدوارحامد خان نے کہا کہ گنتی کا موجودہ طریقہ کارشفافیت کے لئے موثر ہے لہذا درخواست مسترد کی جائے۔تاہم الیکشن ٹربیونل نے خواجہ سعد رفیق کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسرکو ووٹوں کی گنتی کا ریکارڈ یکجا کر کے جاری کرنے کی ہدائت کر دی۔ٹربیونل نے مین کیس کی مزید سماعت بیس ستمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :