عمران خان کا کنٹینر کابینہ سیکرٹریٹ کے سامنے ڈی چوک منتقل ، منتقلی کے دوران کارکنوں نے کسی بھی تخریب کاری سے بچنے کیلئے چاروں طرف سے کنٹینرز کو حصار میں لئے رکھا ، گو نواز گو کی شدید نعر ے بازی

اتوار 7 ستمبر 2014 08:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء) عمران خان کا کنٹینر کابینہ سیکرٹریٹ کے سامنے ڈی چوک منتقل ، کارکنوں کی حکومت مخالف شدید نعرے بازی ، منتقلی کے دوران کارکنوں کی چاروں اطراف سے کنٹینرز کا گھیراؤ تاکہ کوئی تخریب کاری نہ ہو ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح تحریک انصاف کے کارکنوں نے مرکزی قیادت کی موجودگی کے بغیر عمران خان کا کنٹینر کابینہ سیکرٹریٹ کے سامنے ڈی چوک منتقل کردیا اور کنٹینر منتقلی کے دوران کارکنان نے گو نواز گو کے شدید نعرے بازی بھی کی جبکہ اس دوران کارکنوں نے چاروں اطراف سے بڑا حصار بنا کر رکھا تھا تاکہ کوئی کنٹینر میں داخل ہوکر تخریب کاری نہ کرسکے بعد ازاں ساؤنڈ سسٹم اور لائٹنگ والی گاڑیاں بھی ڈی چوک پر منتقل کردی گئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :