ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پْروقار تقریب ، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد کے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ شہدا کی قبروں ، مزار اقبال پر پھول چڑھائے گئے

اتوار 7 ستمبر 2014 08:24

کراچی۔ پشا ور ،اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء) ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ، شہید میجر شبیر شریف سمیت نشان حیدر پانے والے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے گئے ، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب بھی ہوئی.ائیروائس مارشل عاصم ظہیر مہمان خصوصی تھے. تفصیلا ت کے مطا بق ملک بھر میں یوم دفاع قومی وملی جوش و جذبے سے منایاگیا ، دن کی مناسبت سے سیمینار اور کانفرنسز کا اہتمام کیاگیا ۔

نشان حیدر پانے والے 11 شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی ،. کئی برس کے بعد راولپنڈی، بہاولپور، لاہور، کراچی ، کوئٹہ کے مختلف کنٹونمنٹس میں دفاعی ساز وسامان کی نمائش ہوگی۔ائیروائس مارشل عاصم ظہیر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی. ادھر کراچی میں مزار قائد پر یوم دفاع کے حوالے سے گارڈز کی تبدیلی کی پْروقار تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد کے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عاصم ظہیر تھے۔ مزار قائد پر گارڈ کے فرائض پی اے ایف اکیڈمی رسال پور کے چاق و چوبند دستے نے سنبھال لئے۔ پاک فضائیہ کا دستہ 96 جوانوں پر مشتمل ہیں جن میں 4 خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عاصم ظہیر نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یوم دفاع کے موقع پر یہ عزم کیا جاتا ہے کہ وطن عزیز کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کو مزید مضبوط اور با صلاحیت بنانے کے لئے عزم و جذبہ رکھتے ہیں۔ پاک فضائیہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے ہر وقت مکمل تیار اور چوکس ہے۔ ادھر گیریژ ن کمانڈر میجر جنرل عامرعباسی نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پشاور میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے یوم دفاع کی تقریب کا افتتاح کیا۔ رنگا رنگ تقریب میں روایتی خٹک ڈانس پیش کیا گیا۔ تقریب میں ایئرشو ، پیراجمپنگ سمیت اور فلائنگ پاسٹ کا مظاہرہ بھی ہوا۔ تقریب میں آپریشن ضرب عضب میں استعمال ہونے والے آلات حرب بھی نمائش کیلئے رکھے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں یوم دفاع کے موقع پر شہداء کی یادگار پر کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سکول کے بچوں نے وطن کی محبت سے سرشار ملی نغمے پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :