اسمبلی میں جھوٹ بولنے پر وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے،عمران خان ،حکومت نے تحریک انصاف کے5مطالبے ماننے کا بھی جھوٹ بولا،نوازشریف اور آصف علی زرداری نوراکشتی کھیل رہے ہیں،بادشاہت کے خاتمے کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں،نوازشریف کا استعفیٰ لے کر ہی جائیں گے،کرپٹ حکمران نے کرپشن کی یونین بنا رکھی ہے، آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب

اتوار 7 ستمبر 2014 08:06

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جھوٹ بولنے پر وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے،حکومت نے تحریک انصاف کے5مطالبے ماننے کا بھی جھوٹ بولا،نوازشریف اور آصف علی زرداری نوراکشتی کھیل رہے ہیں،بادشاہت کے خاتمے کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں،نوازشریف کا استعفیٰ لے کر ہی جائیں گے،کرپٹ حکمران نے کرپشن کی یونین بنا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ڈی چوک اسلام آباد میں آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی اکبر کمیلی کے قتل کی مذمت کرتا ہوں،فرقہ واریت بھلا کر ملک کو تقسیم کرنے کی سازشیں کی جاری ہیں،بزدلانہ عناصر ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کارکن دن کے وقت سیلاب متاثرین کی مدد کریں اور رات کو دھرنے میں آئیں،نوازشریف کو پہلے اپوزیشن نہیں ملی تھی وہ نوراکشتی تھی اب انہیں بتاؤں گا کہ حقیقی اپوزیشن کیا ہوتی ہے،نوازشریف کے استعفی تک واپس نہیں جائیں گے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،دھرنے میں لوگ کم نہیں زیادہ ہورہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ این اے 128 میں دھاندلی کے ثبوت آگئے ہیں،31ہزار جعلی ووٹ ڈالے گئے،20ہزار غائب کردئیے گئے،ریٹرننگ افسر علی عمران نے31ہزار جعلی ووٹ ڈالے،نوازشریف نے اسمبلی میں جھوٹ بول کر فوج کو بدنام کیا جس کیخلاف تحریک انصاف سپریم کورٹ میں جائے گی،حکمران جھوٹ بول کر میڈیا سے کہتے رہے کہ تحریک انصاف کے پانچ مطالبات مان لئے گئے،تحریری طور پر ماننے کی بات آئی تو ایک مطالبہ بھی نہیں مانا گیا،حکومتی کمیشن نے مذاکرات کے حوالے سے بھی جھوٹ بولا،چین کے صدر تو پاکستان آہی نہیں رہے تھے،حکمران جھوٹ بول رہے ہیں،عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے،عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے قوم کی بیٹیوں کے بارے میں جو بیان دیا اس کو معاف نہیں کریں گے،مولانا فضل الرحمن کی ضمیر کی قیمت بہت کم ہے،چوہدری نثار اور چوہدری اعتزاز احسن کی لڑائی ہوئی تو نوازشریف نے چوہدری نثار کو چپ کرادیا ہے تاکہ ان کا بھید نہ کھل جائے،نوازشریف نے ٹیکس سے بچنے کیلئے اثاثے بچوں کے نام کرا دئیے ہیں۔