صدر ژی جینگ کے پاکستان دورے کی منسوخی بارے رپورٹیں بے بنیاد ہیں،چین،دورے کا ابھی سرکاری سطح پر کوئی اعلان ہی نہیں کیا گیا تھا،چینی وزیر خارجہ

ہفتہ 6 ستمبر 2014 08:57

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6ستمبر۔2014ء)چین نے صدر زی جینگ کے پاکستان کے دورہ منسوخ کرنے بارے رپورٹوں کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی دورہ حکومتی سطح پر طے ہی ہیں تھا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ قائن گینگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی سرکاری سطح پر دصر زی جینگ کے پاکستان کے دورے کا اعلان ہی نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ سرکاری سطح پر ہم نے صدر کے پاکستان کے دورے کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم صدر کے رواں ماہ کے وسط میں سری لنکا،بھارت اور پاکستان کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان بہترین ہمسایہ دوست ممالک ہیں اور دونوں ملک آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملکی استحکام کے لئے پاکستانی فریقین سیاسی مفاہمت سے کام لیں۔

متعلقہ عنوان :