چوہدری نثارضدی ہیں ،توگھراورپارٹی میں ضدکریں باہرکوئی نہیں مانتا،قمرزمان کائرہ ،وزیراعظم نے اگرمعذرت کرلی ہے توچوہدری نثارکوبھی معذرت کرنی چاہئے،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 6 ستمبر 2014 08:55

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ چوہدری نثارضدی ہیں ،توگھراورپارٹی میں ضدکریں باہرکوئی نہیں مانتا،وزیراعظم نے اگرمعذرت کرلی ہے توچوہدری نثارکوبھی معذرت کرنی چاہئے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ چوہدری نثارکی ناراضگی سمجھ سے بالاترہے ،پیپلزپارٹی سے پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ساتھ لڑائی ہے ،کیونکہ ن لیگ 32سال سے پنجاب میں حکومت کررہی ہے اورکچھ تلخیاں بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نندی پوری میں کرپشن ہوئی ہے اورکرپشن کے الزامات بھی لگتے ہیں ،حکومتوں پرتنقیدبھی ہوتی ہے ،چوہدری اعتزازاحسن نے بھی سخت الفاظ استعمال کئے ہین لیکن چوہدری نثارنے بھی ان کی ذات پرحملہ کیاہے ،چوہدری نثارضدی ضرورہیں لیکن وہ اپنے گھراورپارٹی میں ضدکریں اور کوئی ان کی ضدنہیں مانے گا۔انہوں نے کہاکہ حالات کچھ بھی ہوں پیپلزپارٹی اپنے سٹینڈپرکھڑی رہے گی اورپیچھے نہیں ہٹے گی تاہم چوہدری نثارکوبھی چاہئے کہ اس کاوزیراعظم معذرت کررہاہے تووہ بھی معاملے کوآگے نہ لے جائیں اورخودمعذرت کرلیں۔

متعلقہ عنوان :