عمران خان اور علامہ قادری سے درخواست ہے ملک بھر میں سیلاب کی صورت حال کی وجہ سے اپنے اپنے دھرنے ملتوی کر دیں، خواجہ سعد رفیق ،چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے ملک کو کافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 6 ستمبر 2014 08:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6ستمبر۔2014ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر تیسرے غیر ملکی صدر ہیں جنہوں نے اپنا دورہ پاکستان ملتوی کیا ہے ۔اگر چینی صدر بھارت جائیں اور پاکستان نہ آئیں کیا یہ مناسب ہوگا۔عمران خان بالواسطہ طور پر پاک فوج کے جوانوں کے سروں سے فٹ بال کھیلنے والوں کی مدد کررہے ہیں۔

عمران خان اور علامہ قادری سے درخواست ہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی صورت حال کی وجہ سے اپنے اپنے دھرنے ملتوی کر دیں ۔حکومت یقین دلاتی ہے کہ ان کے مطالبات پر مذاکرات جاری رہیں گے وہ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حالات عمومی طور پر حکومت کے کنٹرول میں ہیں لیکن چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے ملک کو کافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان اور قادری کے دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر تیسرے غیر ملکی سربراہ ہیں جنہوں نے اپنا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے۔اگر چینی صدر بھارت کا دورہ کرتے ہیں اور پاکستان نہیں آتے تو کیا یہ مناسب ہوگا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چینی صدر کے دورے کے دوران کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں سمیت توانائی کے متعدد منصوبوں سرمایہ کاروں کے معاہدے ہونا تھے جو وزیر اعظم نواز شریف کی کوششوں کا ثمر تھا ۔