افتخار چوہدری اور اشفاق پرویز کیانی انتخابی دھاندلی میں برائے راست ملوث تھے، فوج ملوث نہیں تھی ،چوہدری شجاعت کا الزام ، وقت آگیا ہے فوج مداخلت کرکے معاملہ کو سلجھائے‘ اونٹ خیمے سے باہر آئے گا تو کس کروٹ بیٹھے گا ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 6 ستمبر 2014 08:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری اور سابق چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی انتخابی دھاندلی میں برائے راست ملوث تھے فوج ملوث نہیں تھی، وقت آگیا ہے کہ فوج مداخلت کرکے معاملہ کو سلجھائے‘ اونٹ خیمے سے باہر آئے گا تو کس کروٹ بیٹھے گا جمعہ کے روز ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ ٹیکنوکریٹس کی بجائے قومی نگران حکومت بننی چاہیے اور فوج براہ راست مداخلت کرکے قومی نگران حکومت بنائے فوج بھی سیاستدانوں کو درست سمت پر ڈال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ فوج کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن فوج کی مداخلت کے بغیر بحران نہیں ٹلے گا ہم یہ نہیں چاہتے کہ مارشل لاء لگے لیکن اس بحران کو نحل ہونا چاہیے اور اونٹ جب خیمے سے باہیر آئے گا تو کس کروٹ بیٹھے گا اب وقت آگیا ہے کہ فوج مداخلت کرکے معاملہ کو سلجھائے انہوں نے کہا کہ جنرل کیانی اور افتخار محمد چوہدری براہ راست دھاندلی میں ملوث تھے فوج نہیں جنرل کیانی ذاتی حیثیت میں دھاندلی میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

اور انتخابات میں پہلی بار ًآر اوز کی تعیناتی چیف جسٹس نے خود کی جو کہ الیکشن کمیشن کا کام تھا افتخار چوہدری کے کہنے پر آر اوز نتائج بھیجتے رہے انہوں نے کہا کہ فوج پر مشترکہ اجلاس میں بالواسطہ اور بلاواسطہ تنقید ہورہی ہے۔ فوجی مداخلت کی مخالفت کرنے والے قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں شہباز شریف آرمی چیف سے کس لئے ملاقاتیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران کو ختم ہونا چاہیے اور یہ بحران فوج کی مداخلت کے بغیر نہیں ٹلے گا۔