اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ کے حکم 4 ڈی ایس پیز کی معطلی کے احکامات برقرار جبکہ باقی 5 ڈی ایس پیز کے تبادلہ کے احکامات بھی برقرار

ہفتہ 6 ستمبر 2014 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6ستمبر۔2014ء ) جمعہ کے روزوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم 4 ڈی ایس پییز بشمول حسین لاسی، فدا ستی، سفیر بھٹی اور چوہدری ارشد کی معطلی کے احکامات کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ باقی 5 ڈی ایس پیز کے تبادلہ کے احکامات کو بھی برقرار رکھا گیا ہے ان ڈی ایس پیز کا کچھ عرصہ قبل تبادلہ کیا گیا تھا تاہم وزیر داخلہ نے ان کے تبادلے کے احکامات کی منظوری نہیں دی ۔

(جاری ہے)

دیگر تفصیلات کے مطابق سپریٹنڈنٹ پولیس تھانہ سیکر یٹریٹ بشیر نون،سپریٹنڈنٹ پولیس تھانہ سیکر یٹریٹ حسین لاسی، سپریٹنڈنٹ پولیس تھانہ مارگلہ کیپٹن (ریٹائرڈ )عامر نیازی اور ڈی ایس پی سردار غلام مصطفی کی معظلی کیت احکامات کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اب سردارغلام مصطفیٰ ڈی ایس پی ،ایس پی جی حسین رضاشاہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرڈویژن ،حسین لاثی سپریٹنڈنٹ پولیس سیکرٹریٹ ،کیپٹن (ر)سپرینڈنٹ پولیس مارگلہ ،ارشدمحمودڈی ایس پی سیکورٹی آپریشنزڈویژن ،خالدندیم سپریڈنٹ پولیس انڈسٹریل ایریا،کیپٹن (ر)عامرنیازی ،سپریڈنٹ پولیس مارگلہ ،سفیربھٹی ،ڈی ایس پی ایس ایس جی اوربشیرنون ڈی ایس پی سی آئی اے برقراررہیں گے۔

متعلقہ عنوان :