آرمی چیف کو کور کمانڈرز کا نواز شریف کی حکومت گرا کر مارشل لاء لگانے کا مشورہ

ہفتہ 6 ستمبر 2014 08:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6ستمبر۔2014ء)آرمی چیف کو کور کمانڈرز کا نواز شریف کی حکومت گرا کر مارشل لاء لگانے کا مشورہ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے اجلاس میں گیارہ میں سے پانچ کور کمانڈرز نے آرمی چیف کو مشورہ دیا کہ وہ نواز شریف کی حکومت گرا کر مارشل لاء لگا دیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے نے فوج کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فوج اس صورتحال پر کافی پریشان رہی ہے، اور ہزاروں مطاہرین کی موجودگی اور حالات کی کشیدگی کی وجہ سے فوجی کمانڈرز نے آرمی چیف کو یہ مشورہ دیا۔

لیکن آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ یہ مناسب وقت نہیں کہ ملک سے سول حکومت کو ختم کرکے ملٹری راج لگا دیا جائے۔ انہوں نے اس ساری صورتحال کا سیاسی حل تلاش کرنے پر زور دیا ، اور کسی بھی قسم کی طاقت کا استعمال کرنے کی سختی سے مخالفت کی۔ذرائع کے مطابق یہ پانچ جنرل کافی دیر تک آرمی چیف کو اکساتے رہے کہ وہ حکومت پر قابض ہو جائیں، لیکن آرمی چیف نے یہ تجویز ماننے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :