پاکستانی احتجاج میں کمی ، سڑکوں پر بہتری نظر آئی ہے : امریکا،ہم صورت حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، انتخا با ت کے شفا ف ہو نے با رے ہما ری پا لیسی میں کو ئی تبدیلی نہیں آ ئی، اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ مکمل طور پر کھلا ہوا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

جمعہ 5 ستمبر 2014 08:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء)پاکستان میں پچھلے ایک ماہ سے جاری سیاسی ابتری کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں احتجاج میں کمی آئی ہے ، اور یہ کہ سڑکوں پرکچھ بہتری بھی نظر آئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی وا شنگٹن میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کے احتجاجی مظاہروں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

ایک سوال پر خاتون ترجمان نے کہا کہ ، ہم صورت حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جب ان سے پوچھا گیا کہ پچھلے سال ہونے والے انتخابات کے نتائج کے بعد امریکی صدر اور وزیر خارجہ نے ، اس وقت اپنے بیان میں ، آزادانہ اور منصفانہ عام انتخابات ہونے پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی تھی۔کیا ، ابھی بھی انتظامیہ اپنے اسی بیان پر قائم ہے ، یا وہ ان خیالات کو ٹھیک سمجھتی ہے جو عمران خان بتا رہے ہیں ؟ اِس سلسلے میں ، خاتون ترجمان نے کہا کہ،ہمارے خیال میں ، کوئی چیز تبدیل نہیں ہوئی۔ جین ساکی نے اِس بات کو واضح کیا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ مکمل طور پر کھلا ہوا ہے۔