سابق صدر سے چوہدری برادران کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، چوہدری شجاعت ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کریں،زرداری،حکومتی وزراء صبح کو گولیاں اور شام کو مذاکرات کیلئے آجاتے ہیں ۔ اسلام آباد میں گولیاں چلانے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا،چوہدری پرویز الٰہی ،مسلم لیگ (ن) کے وزراء کا دہرا معیارنہیں ہونا چاہیے،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 5 ستمبر 2014 08:22

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء )چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ آصف زرداری کہتے ہیں چوہدری شجاعت ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کریں۔ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں حکومت، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء کا دہرا معیارنہیں ہونا چاہیے ، پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء صبح کو گولیاں اور شام کو مذاکرات کیلئے آجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں گولیاں چلانے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری بھی معاملے کا باعزت حل چاہتے ہیں لیکن حکومتی رویہ ابھی تک نامناسب ہے اسمبلی میں بھی غلط زبان استعمال کی جارہی ہے حکومت دوغلی پالیسیاں نہ بنائے کارکنوں کو اب بھی گرفتار کیا جارہا ہے مذاکرات سے دھوکہ کئے جارہے ہیں نواز لیگ کے وزراء مذاکرات کو سبوتاژ کررہے ہیں ۔