وزیراعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات، ملک کی سیاسی اور مجموعی صورتحال آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 5 ستمبر 2014 08:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی اور مجموعی صورتحال آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جمعرات کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاً اسلام آباد کی سیاسی صورتحال کے علاوہ آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا اس ملاقات میں طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔