تحریک انصاف کے مطالبات پر جواب تیار کر لیا، وزیر اعظم کے استعفے کے معاملے پر حکومتی موقف برقرار ہے،چودھری نثار،دونوں جماعتوں شاہراہ دستور خالی کرنے پر راضی ہیں۔ پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

جمعہ 5 ستمبر 2014 08:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء )وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارنے کہاہے کہ تحریک انصاف کے مطالبات پر جواب تیار کر لیا،۔ وزیر اعظم کے استعفے کے معاملے پر حکومتی موقف برقرار ہے۔ دونوں جماعتوں شاہراہ دستور خالی کرنے پر راضی ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چودھری نثار نے کہا کہ تحریک انصاف کے تحریری مطالبات پر حکومتی جواب تیار کر لیا گیا۔

وزیراعظم کے استعفی پر حکومتی موقف برقرار ہے۔ استعفوں کے علاوہ دیگر 5 نکات پر آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں۔ تحریری جواب باقاعدہ طور پر تحریک انصاف کی قیادت تک پہنچادیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبات سیاسی، قانونی اور انتظامی نوعیت کے ہیں، ان مطالبات اور قانونی مسودے پر وفاقی وزیر زاہد حامد نے اجلاس میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے بتایا کہ وہ واپس ڈی چوک منتقل ہو جائینگے، ایک سوال کے جواب میں چودھری نثار نے کہا کہ عوامی تحریک کے زبانی مطالبات بھی جواب تیار کر لیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلاس میں انہیں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ساتھ مذاکرات پر اعتماد میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :