مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتا، کارکنان ایسا بندہ ڈھونڈ لیں جو رابطہ کمیٹی سنبھال سکے، نئی کمیٹی بنالیں، نیا سربراہ چن لیں، الطاف حسین ، متحدہ کے قائد کا کراچی تنظیمی کمیٹی ختم کرنے کا اعلان ، رابطہ کمیٹی کو رویہ درست کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت، 15 دن کیلئے آنے دیں کراچی سے لینڈ مافیا ختم کردوں گا، 6 ماہ کیلئے آنے دیں پاکستان کو دہشت گردی اور جرائم سے پاک کردوں گا،ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب

جمعہ 5 ستمبر 2014 08:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کارکنوں سے کہا ہے کہ ایسا بندہ ڈھونڈ لیں جو رابطہ کمیٹی سنبھال سکے، نئی کمیٹی بنالیں، نیا سربراہ چن لیں، ذمہ داروں نے پسند نا پسند کے فیصلے کرنا شروع کردیئے ہیں، کارکنوں نے اپنے قائد کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ہمیں رہنماء چاہئے، متحدہ کے قائد نے کراچی تنظیمی کمیٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا، رابطہ کمیٹی کو رویہ درست کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی، ان کا کہنا تھا کہ 15 دن کیلئے آنے دیں کراچی سے لینڈ مافیا ختم کردوں گا، 6 ماہ کیلئے آنے دیں پاکستان کو دہشت گردی اور جرائم سے پاک کردوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے کہا کہکارکنوں سے کوئی بات نہیں چھپائی، میری تعلیمات کا مذاق اڑایا گیا، ساتھیوں اور بھائیوں کے ہاتھوں میں امانت اور ذمہ داری سونپی، اختیارات کا غلط اور ناجائز استعمال نہ کیا جائے، ذمہ داروں نے پسند نا پسند کے فیصلے کرنا شروع کردیئے، میرا کسی سے اختلاف ہے نہ جھگڑا۔

کراچی کو محفوظ بنانے کیلئے اسکیم نکالی گئی، اپنی اپنی آبادی بنانے کیلئے چاروں طرف پلاٹنگ کی گئی جس میں ایک بھی اردو بولنے والا نہیں رہتا، محب وطن ہوں پاکستان کو قائم و دائم دیکھنا چاہتا ہوں، قوم کیلئے پیدا ہوا اسی کی خاطر مر جاوٴں گا۔الطاف حسین نے کہا کہ آئندہ ہفتے کراچی تنظیمی کمیٹی نہیں ہوگی، رابطہ کمیٹی کوایک ہفتے کی وارننگ دیتاہوں فعال ہوجائیں ورنہ چلتاکروں گا، بدقسمتی سے کا رکنوں کی دی گئی ذمہ داری پسنداورناپسندپرچلی گئی، آج ہی رابطہ کمیٹی سے ا یک آدمی نکالیں جورابطہ کمیٹی سنبھالے، مجھے نجات دلائی جائے، میں اب تحریک کی قیادت کا بوجھ نہیں سنبھال سکتا،میں محب وطن آدمی ہوں،پاکستانی کی سلامتی اوربقاچاہیے، 19جون1992کوپاکستانی فوج کے کپتان جنرل آصف نوازجنجوعہ نے آپریشن کیاتھا،

میرے خطاب پرپابندی لگ جائے ا س کی فکرنہیں، میں قوم کیلئے پیداہوااس کیلئے ہی مرجاؤ ں گا، مرجاؤ ں گاکسی کے آگے سر نہیں جھکاؤ ں گا۔

الطاف حسین نے کہا کہ 72بڑی مچھلیوں کی فہرست دی گئی تھی جس میں سندھ کے وڈیروں کے نام تھے، میں نے کہاتھاکہ یہ فہرست دکھاواہے،آپریشن ایم کیوایم کیخلاف ہوگا، آپریشن کیلئے 72بڑی مچھلیوں کی فہرست میں آصف زرداری کانام بھی تھا، آپریشن کے دوران ایم کیوایم کیکارکنوں پرظلم وستم کے پہاڑتوڑے گئے، چودھری نثارقومی اسمبلی میں آکربتائیں کہ72بڑی مچھلیوں کی فہرست نہیں دی گئی؟ جان دے سکتاہوں لیکن بزرگوں کے بنائے گئے وطن کوضائع نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگرسویلین 100فیصدکرپٹ ہیں تو75فیصدفوجی جرنیل بھی کرپٹ ہیں، ڈی جی رینجرزمیجرجنرل رضوان اخترکی موجودگی میں کارکنوں کی گرفتاریاں ہوئی، کورکمانڈرنے بول دیاکہ جھوٹ بول رہاہے، جھوٹ ہویاسچ، روزمحشرشہداکالہواورمیر ے ہاتھ ہوں گا اوران کے گریبان، ملک کاایک ہزارارب روپے کا نقصان اورامن وامان کی صورتحال تباہ ہوچکی، آرمی کاذمہ د ارہوتاتوچندساتھیوں کیساتھ خودنکل جاتا اور پاکستان کونقصان سے بچاتا۔

الطاف حسین نے مزید کہا کہ ملک کومذاق بنارکھاہے، معیشت تباہ، پانی، بجلی روزگارنہیں ہے، منتخب حکومت بھی خاموش بیٹھی ہے، فوج، حکومت اور دیگر سربراہان کوسوچناچاہیے کہ الطاف حسین جیساایک آدمی ہی ملے گا، پورے ملک میں ایک الطاف حسین ملے گاجس نے سرکاری خزانے سے ا یک روپیہ بھی نہیں لیا، الطاف حسین کے لوگوں نے لیاہوگالیکن الطاف حسین نے ایک روپیہ بھی نہیں لیا، آج بھی گلستان جوہر، اورنگی، لانڈھی میں پلاٹوں کے کا ٹنے کاکام ہورہاہے، یہ کارکنوں کی موجودگی میں ہورہاہے، میں ہوتاتودیکھتاکون داداگیرہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کارکن نئی کمیٹیاں بنالیں،نیاسربراہ منتخب کرلیں، مجھے اتناوقت دیدیں کہ صحت کاخیال کرکے دوبارہ فعال ہوجاؤ ں، رابطہ کمیٹی کے لوگ اپنے دڑبے سے باہر نہیں نکلتے، ذمہ دار نوکریاں لگوا کر لاکھ روپے کا کمیشن کھاتے ہیں۔ الطاف حسین کی جانب سے پارٹی قیادت چھوڑنے کی بات پر ایم کیو ایم کے کارکن جذباتی ہوگئے، کھڑے ہو کر جوشیلے انداز میں الطاف الطاف کے نعرے لگائے ایم کیو ایم قائد نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کارکنوں کو بیٹھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے اللہ کے سوا کسی کے آگے سر نہیں جھکاوٴں گا، برطانیہ میں جو بھی ہو اس کی بھی پرواہ نہیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ فوج وسویلین حکام سے کہتا ہوں ، 15 دن کیلئے آنے دیں کراچی سے لینڈ مافیا ختم کردوں گا، 6 ماہ کیلئے آنے دیں پاکستان کو دہشت گردی اور جرائم سے پاک کردوں گا، شیعہ سنی کو لڑانے والوں اور طالبان سے چھٹکارا دلاوٴں گا۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہاں بھائی آجائیں، ہم آپ کی حفاظت کریں گے۔ سب ذمہ داروں کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں، کوئی واپس نہ آیا تو پارٹی بنیادی رکنیت سے مستعفی سمجھے، پارٹی رہنماء کارکنوں کے مسائل حل نہیں کررہے، سخت ایکشن لے سکتا تھا، سوچا کارکنوں سے پہلے بات کرلوں۔