وزیر اعظم سے سراج الحق کی قیادت میں مذاکراتی اپوزیشن جرگہ کی ملاقات ،وزیر اعظم نے مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم اور مذاکرات دوبارہ کرنے کے کردار کو سراہا

جمعہ 5 ستمبر 2014 08:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء)وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی جرگے کی امن وامان کی صورت حال اور مذاکرات میں پیش رفت پر کوششوں کو سراہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم سے سراج الحق کی قیادت میں اپوزیشن جرگہ نے ملاقات کی جس میں رحمن ملک ،لیاقت بلوچ،کلوثم پروین سمیت جی جی جمال شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن جرگہ نے وزیر اعظم کو گزشتہ روز تحریک انصاف اور عوامی تحریک سمیت دیگر سے رابطے کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں تجاویز پیش کیں اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ اب قوم بحران کا سیاسی حل چاہتی ہے تا کہ اسے جلد ختم کیا جائے جبکہ وزیر اعظم نے اپوزیشن جرگہ کی ڈیڈ لاک ختم کرنے اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے کردار کو بھی سراہا