تحریک انصاف نے حکومتی کمیٹی اورجرگہ سے مذاکرات کیلئے آج تک کی مہلت مانگ لی،حکومتی جواب پراپناموٴقف آج پیش کریں گے،جہانگیرترین

جمعہ 5 ستمبر 2014 08:16

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی کمیٹی اورجرگہ سے مذاکرات کیلئے آج جمعہ تک کی مہلت مانگ لی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین کاکہناہے کہ حکومتی جواب پراپناموٴقف آج جمعہ کوپیش کریں گے ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی پروپوزل پرحکومت نے جواب تیارکرکے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے ذریعے تحریک انصاف کوپہنچادیا،جہانگیرترین نے حکومتی جواب ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے جواب دیدیا،جس پرمشاورت کی جائے گی ،تحریک انصاف کے حکومتی کمیٹی اوراپوزیشن رہنماوٴں کے جرگہ سے جمعرات کوہونے والے مذاکرات ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔

ہم حکومتی جواب پراپناموٴقف جمعہ کوپیش کریں گے اورمذاکرات رحمن ملک کی کراچی سے واپسی پرہوں گے۔