چین پاکستان کے ساتھ شاہراہ ریشم کی بحالی کیلئے ریلوے لنکس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،ہیوانگ شینگیانگ

جمعرات 4 ستمبر 2014 08:26

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء)چین پاکستان کے ساتھ شاہراہ ریشم کی بحالی کیلئے ریلوے لنکس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی بندرگاہ مینجمنٹ آفس کے سربراہ ہیوانگ شینگکیانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ،منگولیا،ازبکستان اور کرغزستان کے ساتھ قدیم شاہراہ ریشم کی بحالی اور علاقائی تجارت میں بہتری کیلئے تین رابطہ ریلوے سڑکیں تعمیر کرنے پر غور کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صدر ژی جن پنگ کے پٹ پراجیکٹ کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت پہلے ہی25 انٹرنیشنل ائیرپورٹس،زمینی پورٹس اور خصوصی تجارتی روابط قائم کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو جاری رکھتے ہوئے مزید علاقائی فریٹ اسٹیشنز تعمیر کرکے پاکستان کرغزستان،منگولیا اور نیپال کے ساتھ تجارتی پلیٹ فارم مضبوط کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :