بجلی کی قیمتوں میں 43پیسے فی یونٹ اضا فہ ، نوٹیفکیشن جاری،ستمبر کے بلوں میں صارفین کو 10ارب 36کورڑ اضافی ادا کرنا ہونگے

جمعرات 4 ستمبر 2014 08:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 43پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) کے مطابق جولائی کیلئے ریفرنس فیول لاگت 7روپے 49پیسے رہی جولائی میں صارفین کو 10ارب 23کروی یونٹ بجلی فروخت کی گئی جس کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 43پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکینش جاری کردیا ہے قیمتوں میں اضافہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ستمبر کے بلوں میں صارفین کو 10ارب 36کورڑ اضافی ادا کرنا ہونگے 50یونٹ گھریلو صارفین اور کراچی الیکٹرک سپلائی پر قیمتو ں میں اضافے کا اطلاق لاگو نہیں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :