حکومت اور دھرنے والوں کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوچکا ، قوم کو جلد خوش خبری ملے گی ،رحمن ملک،مشترکہ قرارداد کی نوبت نہیں آئے گی ، پاکستان پیپلز پارٹی ثالثی کا کردار ادا کرتی رہے گے ، حکومت بے گناہ افراد کو رہا کرے ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 4 ستمبر 2014 08:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء) سابق وزیر داخلہ و سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ حکومت اور دھرنے والوں کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوچکا ہے ، قوم کو جلد خوش خبری ملے گی ، مشترکہ قرارداد کی نوبت نہیں آئے گی ، پاکستان پیپلز پارٹی ثالثی کا کردار ادا کرتی رہے گے ، حکومت بے گناہ افراد کو رہا کرے ، ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اور دھرنا دینے والوں کے درمیان ڈیڈ لاک کی اصل وجہ پولیس کی جانب سے بے گناہ لوگوں کو گولیاں مارنے کی تھی اور تین بے گناہ لوگوں کو مارا گیا جبکہ اب ڈیڈ لاک ختم ہوچکا ہے اس میں سب سے اہم کردار آصف علی زرداری اور سراج الحق کا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سراج الحق کی تعریف کیلئے بغیر نہیں رہ سکتا جنہوں نے جمہوری روایت کو برقرار رکھنے کے لیے ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دھرنے والوں کیخلاف مشترکہ قرارداد نہیں آئے گی سیاست کا دوسرا نام مذاکرات ہے اور آصف علی زرداری کی ہدایت پر مذاکرات کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرتے رہے گے ۔