مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کے لیے تیار ہیں،شاہ محمود کی پارلیمان میں یقین دہانی، تحریک انصاف نے اپنے لئے نہیں آنے والی نسلوں کے لئے یہ مارچ کیا ہے،حکومت کو ساڑھے پانچ مطالبات منظور کرنے تک بھی ہم نے ہی پہنچایا،تاریخ فیصلہ کرے گی کہ کیا درست اور کیا غلط ہے؟ ،کسی اور کے اشارہ پر نہیں عوام کے اشارہ پر چلے ،چلنے سے پہلے عہد کیا تھا کہ مارشل لاء آیا تو اس کی مذمت اور مزاحمت کریں گے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
جمعرات 4 ستمبر 2014 08:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء)تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کے لیے تیار ہیں تحریک انصاف نے اپنے لئے نہیں آنے والی نسلوں کے لئے یہ مارچ کیا ہے،حکومت کو ساڑھے پانچ مطالبات منظور کرنے تک بھی ہم نے ہی پہنچایا،تاریخ فیصلہ کرے گی کہ کیا درست اور کیا غلط ہے؟ہم کسی اور کے اشارہ پر نہیں بلکہ عوام کے اشارہ پر چلے ہیں،چلنے سے پہلے عہد کیا تھا کہ مارشل لاء آیا تو اس کی مذمت اور مزاحمت کریں گے۔
بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایوان میں کہا گیا کہ ایک ایک نکتہ تاریخ کا حصہ بن جاتا ہے جلسے اور میڈیا پر جو کہا جائے اس کی اہمیت اور ہے ۔(جاری ہے)
قوم ایک نہج پر کھڑی ہے او تاریخی موڑ ہے جہاں ہم بھٹک بھی سکتے ہیں، ایک طبقہ ایسا ہے جو جلتی پر تیل کا کام کرنا چاہتا ہے جن میں سے بعض لوگ کابینہ میں بھی بیٹھے ہیں جبکہ محب وطن طبقہ بھی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایوان سے اختلاف نہیں ہے اس ایوان پر کوئی حملہ آور ہو ہزاروں کے مجمع کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی طاہر القادری کے کارکنوں کو کہا کہ یہ پارلیمنٹ میرا سیاسی کعبہ ہے ان سے درخواست کرسکتا ہوں کیونکہ وہ میری کمانڈ میں نہیں ہم اس گھر کو جلانے نہیں بچانے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری سیاسی پختگی اور تربیت میں بے نظیر بھٹو کا ہاتھ ہے ان کو خراج تحسین پیش نہ کرنا زیادتی ہوگی ۔یہ کیا پارلیمان ہے یہاں لوگ چلاتے رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے منظور نظر آگئے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے منظور نظر بدلتے رہتے ہیں،اسٹیبلشمنٹ نے آئی جے آئی بنائی، اصغر خان کیس کا مطالعہ کرلیں یہ ہماری تاریخ کا حصہ ہے قسم قسم کی جملہ بازی ہورہی ہے۔بہت سے لوگوں کو سنا جن کا جواب دے سکتا ہوں مگر ماحول خراب نہیں کرنا چاہتا یہاں تاثر ہے کہ گرینڈ منصوبہ ہے تحریک انصاف کسی گرینڈ پلان کا حصہ نہیں ہے آج جس نہج پر کھڑے ہیں مطالعہ کریں کہ ہم کیسے پہاں پہنچے یہ چودہ ماہ کی داستان ہے یہ وہ رونا ہے جو اعتزاز احسن اپنے حلقے کا مطالعہ کرتے ہیں تو محسوس کرتے ہیں وہی عمران خان کا ہے 2013ء کے انتخابات کو آلودہ کرنے کی کوشش کی تاریخ اس کو پرکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 245 اجازت دیتا ہے میری جماعت اور سینیٹر رضا ربانی نے اس کے عملدرآمد کی مخالفت کی ۔ تیسرے فریق کو ہم نے دعوت نہیں دی تاریخ میں کھلے گا کہ کس نے کس کو ثالثی کی درخواست کی میں معاملہ حل کرنے آیا ہوں سیاست کی ناکامی ہورہی ہے سب ناکام ہو گئے ہیں اور یہ چیلنج ہے جس کا اس ایوان کو سامنا ہے ۔پاکستان کے غیر معمولی حالات ہیں دفاتر میں کام نہیں ہورہا ہے بچے سکول نہیں جارہے ہیں ایک کیفیت ہے ان دنوں میں بہت سے سفارتکار ملے ہیں اس ایوان کے سامنے وہ پس منظر رکھنا چاہتا ہوں جو آج کے حالات کی وجہ سے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ آمرانہ اشاروں پر کیا یہ درست ہے کہ تحریک انصاف نے آمرانہ اشارے پر کیا، گیارہ مئی ، سات جون سیالکوٹ ، ستائیس جون کو بہاولپور میں ہمیں عوام کا اشارہ ملا،احتجاجی جلسوں میں عوام نے نکل کر اشارہ دیا ہماری صفوں میں یہ تاثر تھا کہ جو ہم کررہے ہیں کیا اس کا وقت گزر گیا ہے تاریخ گواہ ہے کہ نظریہ ضرورت پر عدلیہ مہر لگاتی رہی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر عدلیہ کی جدوجہد کی بلکہ اب مشرف کے حامی بکھرے ہوئے اس ایوان میں نظر آرہے ہیں اور کابینہ میں موجود ہیں یہ بھی تاریخ کا حصہ ہے ہمیں کہا گیا کہ یہ آئیں گے تو خون کی ندیاں بہہ جائینگی ہم چودہ اگست کو نکلے اور پندرہ کی صبح پہنچے پرامن طریقے سے یہاں پہنچے پرامن طریقے سے بیٹھے رہے دس دن ریڈ زون میں بیٹھے رہے ایک گملہ نہیں ٹوٹا کہا گیا کہ آئین سے تجاوز کیا جائے گا یہ تاثر تھا کہ اس بیک گراؤنڈ کو پس منظر رکھ کر یہ بحث لاحاصل ہے،آزادی مارچ کے فیصلے پر کور کمیٹی کا اجلاس بلایا اور چار اصول طے کئے پی ٹی آئی جمہوری اور آئینی طریقے سے جدوجہد کرے گی یہ تحریک پرامن ہوگی اگر مارشل لاء لگانے کی کوشش کی تو ہم معذرت بھی کرینگے اور مزاحمت بھی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری داستان سن کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں مگر سن لیں، انتخابات شفاف نہیں ہیں اور عمران نے ہسپتال کے بستر میں کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چور کیا گیا پہلی تقریر میں چار حلقوں کو کھولنے کی بات کی تاکہ مستقبل کو بہتر بنایا جاسکے الیکشن کمیشن گئے سپریم کورٹ گئے مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی کئی بار کہا کہ ایسا نہ ہوا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے اس کی ویڈیو فلم دی جاسکتی ہے وائٹ پیپر جاری کئے گئے اعدادوشمار کے ساتھ سب کچھ نمونے قوم کے سامنے رکھے ۔ اگر ایوان میں کہا گیا تو یہاں بھی پیش کردیا جائے گا گوجرانوالہ میں ہم پر حملہ ہوا ہم پر پتھر مارے گئے جوتے دکھائے گئے میرے گھر ملتان میں حملہ ہوا اور میڈیا اس کی گواہی دے گا ہم نہیں نکلے ہم یہاں لڑنے نہیں آئے تھے بات کرنے آئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ پارلیمان پر حملہ کیا جائے گا یہ میرا گھر ہے۔کشمیر روڈ سے ہم جب ریڈ زون کے لئے نکلے تو ہمیں خدشہ تھا ہم نے کارکنوں سے حلف لیا کہ کسی عمارت میں کوئی کارکن نہیں جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے ڈیڈ لائن دی تھی پنجاب حکومت ایف آئی آر کرانے سے کترا رہی ہے ہمیں پیغام آیا عمران خان نے کنٹینر میں میٹنگ بلائی اسلام آباد غزہ بن گیا پولیس سڑکوں پر تھی بچے آتے رہے اور سنتے رے اور پرامن طریقے سے جاتے رہے یہاں کے لوگ سول سوسائٹی ،ریٹائرڈ افسران نکلے اسلام آباد کے لوگ نکلے اور اس دھرنے کو جاری رکھا تحریک انصاف قانون کے دائرے میں رہی عمران خان نے مجھے حالات سدھارنے کے لئے کہا میں طاہر القادری کے پاس جا کر ہاتھ جوڑے کہ مولانا پرامن ماحول چل رہا ہے سیاسی اور نفسیاتی طور پر ہماری فتح ہورہی ہے ایسا نہ کریں انہوں نے جواب دیا میں جو کرسکتا تھا کیا اس مجمع کو مزید نہیں روک سکتا میں نے انہیں اس مجمع کو روکنے کے لیے کہ ہم اس کا فائدہ اٹھائینگے بلکہ وہ فائدہ اٹھائینگے جو جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں میں نے بات کی اور وہاں کھڑا ہوکر انہیں روکا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ ذوالفقار بھٹو نے آئین دیا اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے کیا دیا؟ میں جانتا ہوں کہ میثاق جمہوریت کے پیچھے کیا سپرٹ تھی مگر اس کیخلاف ادارے کو کہا گیا کہ وہ معاملات طے کرے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جو خوفناک چیزیں دیکھیں،80 سے زائد لوگوں کے اوپر کے جسم پر بلٹ لگی ہوئی تھی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے مجھے منہاج القرآن کی جانب بھیجا کہ ہمارا ایجنڈا جمہوری ہے اور ہمیں علم ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں آپ بتائیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں علامہ طاہر القادری کو چھ نکات کا بتایا اور ہم میڈیا کے ذریعے سب کو آگاہ کیا میں نے منہاج القرآن کو حصار میں دیکھا وہا ں کنٹینرز کو ویلڈ کیا گیا ہزاروں خواتین تھیں ان کا کھانا بند کیا گیا پنجاب میں ہزاروں کارکنوں کو بند کردیا جاتا ہے ڈی سی او اور ڈی پی او لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں اسلام آباد میں فورس کا استعمال دیکھا حکومت نے جو کیا ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں لاشوں کی رپورٹس کہتے ہیں کہ لائیو بلٹ استعمال کی گئی ہیں یہ تاریخ بتائے گی کس نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ مجھے اطلاع ملی کہ لوگ پارلیمنٹ میں داخل ہوئے میں نے انہیں نہیں کہا اور کہا کہ انہیں نکالا جائے پی ٹی وی پر حملہ ہوتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ پی ٹی وی کو کال کریں جب تینوں طرف سے لاٹھیاں اور گولیاں برسائی جائینگی تو لوگ کہاں جائینگے چار ممبران پارلیمنٹ کو شناخت کرکے ان کی گاڑی پر ڈنڈے برسائے جاتے ہیں کاش وزیر داخلہ اس کا نوٹس بھی لیتے میڈیا پر کس کے کہنے پر انہیں وین سے باہر نکال کر گھسیٹا گیا انہیں ڈنڈے مارے گئے یہ جمہوریت کی سوچ اور حقدار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دلدل میں دھنس گئے ہیں اور دھنستے جارہے ہیں پاکستان کی جمہوریت اس دلدل میں دھنس چکی ہے،حکومتی ٹیم سے پانچ بار مذاکرات ہوئے ان مذاکرات میں ہمارا کردار تعمیری تھا مگرتالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ہم نے حکومتی ٹیم کو یہاں تک پہنچایاکہ ساڑھے پانچ مطالبات منظورکئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جرگے سے بات ہوگی تو تمام داستان سے انہیں آگاہ کرونگا اسحاق ڈار کو سات صفحات پر مبنی ورکنگ پیپر دیا حفیظ پیرزادہ سے رہنمائی لی گئی ان کی رہنمائی میں مذاکرات کئے یہ سیاسی ، قانون اور جمہور کا مسئلہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی ندیم ملک کو انٹرویو دیتے ہوئے میں نے ان سے کیا شیئر کیا تھا انہوں نے کہا کہ حکومت سے سو اختلافات ہوں گے مگر آئین اور پاکستان کی خوشحالی پر کوئی اختلاف نہیں ہے،وزیراعظم کا استعفیٰ پر کوئی بات نہ کرنے کی حکومتی ٹیم نے بات کی ہے دوسرا آپ نے کہا کہ پارلیمنٹ نے متفقہ قرارداد پیش کردی ہے ہم بندھ گئے ہیں ہم قرارداد کے پابند ہیں ہم نے تحریری طور پر حکومت کو چیزیں دی حکومت کی جانب سے سب کچھ زبانی ہوا حکومت کو تحریری جواب دینے کے لیے کہا کہ آپ کو کن چیزوں پر اعتراض ہے پھر اس سے مسئلے کا حل نکالیں پھر حکومتی ٹیم نے کل جواب بات دینے کی بات کی ہم اس کے بعد کیا ہوا اس کے بعد اسلام آباد کی پولیس نے خون کی ہولی کھیلی آنسو گیس چلی لاٹھیاں چلی خون گرا اسلام آباد کی سڑکیں خون آلود ہوگئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمیشہ کے لیے پاکستان میں شفاف ، آزاد انتخابات کا انعقاد ممکن ہوسکے آزاد انتخابات کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں ہمارے ہاں ہر الیکشن متنازعہ رہا ہے ہماری تاریخ ہے ہم نے اس سے باہر نکلنا ہے جیسے عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑی تحریک انصاف کہہ رہی ہے کہ ہم آزاد انتخابات کی جنگ لڑ رہے ہیں جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات کو صرف پی ٹی آئی نے متنازعہ قرار دیا گیا ہے پیپلز پارٹی نے اس کو متنازعہ انتخابات قرار دیا ، بھارت میں آزاد انتخابی نظام تھا جس کے سامنے ملک کا وزیراعظم بھی پر نہیں مار سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ آئیں ہم اپنی انا کو مٹا دیں ذاتی پسند نا پسند کی بات نہیں رہی جمہوری پاکستان قائداعظم کا خواب تھا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے کردار پر ان کے شکر گزار ہیں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے اختلافات کے باوجود الطاف حسین سے پنتالیس منٹ ٹیلی فونک گفتگو کی انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کے لیے تیار ہیں تحریک انصاف نے اپنے لئے نہیں آنے والی نسلوں کے لئے یہ مارچ کیا ہے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 4 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
مائیکل کلارک کی پاکستان کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ،زمبابوے میں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار کلارک کی غیر موجودگی میں بیلی قیادت کرینگے ، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بریڈ ہیڈن کرینگے
-
پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی،خان ریسرچ لیبارٹریز، راولپنڈی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی
-
یو ایس اوپن ٹینس:راجرفیڈرراور کیرولین ووزنیا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ،مینزسنگلزایونٹ میں سیکنڈ سیڈ راجرفیڈررنے روبر ٹوباتستا کواسٹریٹ سیٹس میں مات دی،فیڈررکے حریف فرانس کے گیل مونفلزنے ... مزید
-
تیسرا ٹی 20 :آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پاکستان کو پچھاڑ دیا، ون ڈے کے بعد ٹی 20میں بھی شکست کا تسلسل جاری ،مسلسل 7ویں شکست ،گرین شرٹس کا 84رنز کا سکور کینگروز وویمنز نے 12ویں اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا ... مزید
-
سندھ کابینہ کا اجلاس، صوبائی محکمہ توانائی کی طرف سے توانائی کی پیداوار کیلئے اٹھائے گئے اقداما ت کی تعریف ، نوری آباد میں ایک سو میگاواٹ پاور پراجیکٹ کیلئے مالی معاونت کی منظوری، 13.654بلین روپے ... مزید
-
پشاور، صوبائی وزراء دھرنے میں مصروف، حکومتی کام ٹھپ، لوگ مشکلات کا شکار
-
ایم کیوایم کا جنرل ورکرز اجلاس انتہائی ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر آج تک کیلئے ملتوی کردیا گیا
-
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے کہنے پہ شاہ محمود قریشی کو بولنے کی اجازت دی گئی ، پارلیمان میں سب کو بولنے کی اجازت ہوتی ہے،سچ اور جھوٹ کا فیصلہ کسی ... مزید
-
حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ اور احتجاجی دھر نا آج اٹھارویں روز میں داخل ہوگیا
-
بنیادی بات یہ ہے کہ شاہ محمود قریشی کو بات کرنے کا حق تھا یا نہیں؟ ،وہ پارلیمنٹ کے ممبر ہیں یا نہیں ؟مولانا فضل الرحمان کے سوالات
-
قوم کے منتخب نمائندے چور دروازوں سے اسمبلی میں آنے پر مجبور ہیں،عبدالغنی بنگش،پی ٹی وی پر حملہ سافٹ کو تھا ،آرٹیکل245کے بعد فوج کیا کر رہی ہے، وزیر داخلہ مکمل سچ بتائیں،پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب
-
پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی ایف آئی آر درج ہوگئی ہے،ایازصادق، جب تک استعفے قبول نہیں ہوتے پی ٹی آئی والے ایوان میں آسکتے ہیں ،سپیکر کی وضاحت
-
اسلام آباد، پی ٹی آئی اور عوا می تحر یک کے ڈنڈا بردار کارکنوں کی پولیس اور ملازمین کی سخت چیکنگ ، مزاحمت کر نے والو ں دھکے دیکر واپس بھیج دیا گیا
-
ملک کے اندرصدارتی نظام قائم ہونا چاہیے،جمشید دستی نے نئی تجویز دیدی،پارلیمنٹ تو مقدس ہے لیکن پارلیمنٹ کے اندر لوگ مخلص نہیں،مشترکہ اجلاس فوج کے خلاف تقاریر کرنے کے لئے بلایا گیا ، میڈیا سے گفتگو
-
افغانستان ، سکیورٹی فورسز کے حملوں میں 35طالبان ہلاک ، متعدد زخمی
-
یوکرین بحران: پوروشنکو اور پوٹن کے درمیان فائر بندی پر اتفاق
-
بھارت: نوجوان لڑکی کی تذلیل کے بعد لاش برآمد، 15 سالہ لڑکی کو ریپ کرنے کے بعد قتل کیا گیا ہے،پولیس کا شبہ
-
امریکی حکام نے صحافی کے قتل کی ویڈیو کی تصدیق کر دی
-
جرمن وزیر کی یورپی باشندوں سے زیادہ پھل کھانے کی اپیل، جب تک یورپی ملک برآمدات کے لیے نئی منڈیاں تلاش نہیں کرلیتے اس وقت تک یورپی باشندوں کو "روزانہ دن میں پانچ وقت" پھل کھانے چاہئیں،جرمن وزیرِ زراعت
-
یوکرائن ،لاپتہ روسی فوٹو گرافر کی لاش برآمد
-
صومالیہ ،امریکی فضائی حملے میں شباب کے رہنما کی ہلاکت کی اطلاعات
-
امریکہ میں دو قیدیوں کو تیس سال بعد جرم ثابت نہ ہونے پر جیل سے رہا کردیا گیا
-
مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کے لیے تیار ہیں،شاہ محمود کی پارلیمان میں یقین دہانی، تحریک انصاف نے اپنے لئے نہیں آنے والی نسلوں کے لئے یہ مارچ کیا ہے،حکومت کو ساڑھے پانچ مطالبات منظور کرنے ... مزید
-
میچ جیتے بغیر واپس نہیں جاؤں گا،عمران خان ،چار حلقوں کی بات ان سوئنگ یارکر کی طرح تھی،جس کا مقصد عام انتخابات کی ساری دھاندلی کا پول کھولنا تھا مگر نوازشریف سمجھ گئے تھے یہ حلقے کھل گئے تو دھاندلی ... مزید
-
خورشید شاہ اپنی کرپشن چھپانے کی خاطر ن لیگ کی حمایت کررہا ہے،شرم آنی چاہیے،طاہرالقادری ، اپوزیشن لیڈر کا کس جماعت سے تعلق ہے جس نے پاکستان توڑا،ہمیں غیر جمہوری کہنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، ... مزید
-
سیاسی بحران کے حل کیلئے گرینڈجرگہ اختتام پذیر،مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،بات چیت جاری رکھنے پراتفاق ہواہے ،احسن اقبال ،سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ڈیڈلاک ختم ہوا،آج بات چیت کاایک اوردورہوگا،امیدہے ... مزید
-
موجودہ سیاسی بحران ،پیپلز پارٹی کا مذاکرات سے حل کی کوششیں جاری اور پارلیمنٹ و جمہوری نظام کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ،معاملے کادرمیانی حل نکالاجائے،وزیراعظم کواستعفیٰ نہیں دیناچاہئے،آصف زرداری ... مزید
-
بچوں اور عورتوں کا مزید استحصال نہ کریں انہیں واپس گھر جانے دیا جائے ،وفاقی وزراء کا عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سے مطالبہ، پارلیمنٹ کو جعلی کہنے والوں نے آج پارلیمنٹ کا سہارا لے کر اپنا موقف ... مزید
-
سپریم کورٹ نے دھاندلی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پارلیمانی جماعتوں سے تجاویز چوبیس گھنٹوں میں طلب کرلیں، شیخ رشید نے سیکرٹریٹ کی عمارت کارکنان سے خالی کرانے کی یقین دہانی کرادی،سیاسی جماعتیں ... مزید
-
پارلیمنٹ میں جو شعلہ بیانی کی جارہی ہے اس قسم کے حالات میں ہماری جماعت اس ایوان کا حصہ نہیں رہ سکتی، الطاف حسین، اسمبلیوں کو رویہ ٹھیک کرنے کے لئے ایک ہفتے کا ٹائم دیتا ہوں، اراکین قومی اور سندھ اسمبلی ... مزید
-
شاہ محمود کا ایوان میں آنا پارلیمنٹ کو تسلیم کرنا ہے جو ایوان کی بڑی کامیابی ہے،خورشید شاہ،ایک پارٹی کالیڈر دوسری جماعت پر فرد جرم عائد کرگیا ہے یہ آپ کو فائدہ دے گا، بات چیت کا راستہ کبھی بند نہیں ... مزید
-
اندھیرا اور مایوسی ختم ہو چکی ہے اور امید کی شمع روشن ہے ،سراج الحق، مذاکرات میں ہر لمحہ نئی کامیابیاں مل رہی ہیں ، دونوں طرف معاملات کا حل نکالنے کے لیے ایک عزم موجود ہے اور فریقین کا رویہ کافی حد ... مزید
-
حکومت اور دھرنے والوں کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوچکا ، قوم کو جلد خوش خبری ملے گی ،رحمن ملک،مشترکہ قرارداد کی نوبت نہیں آئے گی ، پاکستان پیپلز پارٹی ثالثی کا کردار ادا کرتی رہے گے ، حکومت بے گناہ افراد ... مزید
-
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی کے خطاب کے بعد ہنگامہ، ایوان مچلی منڈی بن گیا اسپیکر پر شدید تنقید ‘ کے پی کے کے ممبران اسمبلی اور سینیٹرز کا اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر شدید احتجاج ، اسپیکر ... مزید
-
چینی صدر15ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے ،اسلام آبادمیں دھرنوں کے باعث بعض ملاقاتیں لاہورمنتقل ، دورے کوحتمی شکل دینے کیلئے پروٹوکول وفدپاکستان پہنچ گیا ،شیڈول کوحتمی شکل دیدی گئی
-
آپریشن ضرب عضب: 910 سے زائد دہشتگرد ہلا ک ،114 مطلو ب افراد گرفتا ر،آپریشن شروع ہونے کے بعد ملک بھرمیں 82 جوان شہید ہوئے،شمالی وزیرستان کے کئی علاقے دہشتگردوں سے خالی، 88 کلومیٹر طویل سڑکیں مکمل کلیئر ... مزید
-
بجلی کی قیمتوں میں 43پیسے فی یونٹ اضا فہ ، نوٹیفکیشن جاری،ستمبر کے بلوں میں صارفین کو 10ارب 36کورڑ اضافی ادا کرنا ہونگے
-
ذوالفقارعلی بھٹوکے دور کے بارے میں طاہرالقادری کے الزامات کی تردیدکرتاہوں ،قمر زمان کائرہ ،طاہرالقادری ماحول کوتلخ نہ کریں ،خورشیدشاہ ہمارے ماتھے کاجھومرہیں ،خورشیدشاہ پارٹی کااثاثہ ہیں ،پیپلزپارٹی ... مزید
-
چین پاکستان کے ساتھ شاہراہ ریشم کی بحالی کیلئے ریلوے لنکس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،ہیوانگ شینگیانگ
-
پاکستان کی صورت حال پرنظررکھے ہوئے ہیں، امریکہ، امریکا پاکستان میں ہونے والے مذاکرات یا کسی ایسے عمل میں شریک نہیں، امیدہے تمام جماعتیں پرامن بات چیت اور طریقوں کے ذریعے اختلافات حل کریں گی،تر ... مزید
-
طاہر القادری نے عمران خان کوکرکٹ میچ کھیلنے کی دعوت دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.