پشاور، نیٹو کارگو طیارے پر فائرنگ،پچاس سے زائد افراد گرفتار

بدھ 3 ستمبر 2014 09:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء)پشاور میں نیٹو کارگو طیارے پر فائرنگ کے شبے میں پچاس سیزیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ تاہم واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور نجیب الرحمن بھگوی کا کہنا ہے کہ کارگو طیارے پرفائرنگ سلیمان خیل یا شیخ محمدی کے علاقہ سے ہوئی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ طیارے کو ایک گولی لگی، تاہم ذیادہ نقصان نہیں ہوا۔

ایک طرف پولیس کا اعلی افسر واقعے کی تصدیق تو کرتے ہیں تاہم جس تھانے کی حدود یعنی بڈھ بیر پولیس اسٹیشن میں یہ واقعہ ہوا، وہاں کی پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ اور واقعے کا مقدمہ بھی تاحال درج ہی نہیں ہوا۔دوسری جانب پچاس مشتبہ افراد کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :