عمران خان رائے عامہ ہموارکرنے میں ناکام رہے ہیں، برطانوی جریدہ ،عمران خان نے مختلف حیلوں بہانوں سے موجودہ بحران کو بھڑکایا لیکن وہ نوازشریف کے خلا ف عوا می حما ئیت حا صل نہ کر سکے ،اکنامسٹ

بدھ 3 ستمبر 2014 09:01

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء)برطانوی جریدے "اکنامسٹ" نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ عمران خان طویل دھرنے اور تقریروں کے باوجود یہ رائے عامہ ہموار کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ نوازشریف بدعنوان ہیں یا یہ کہ وہ غیر قانونی طریقے سے اقتدار میں آئے۔

(جاری ہے)

برطانوی جریدے "اکنامسٹ" نے اپنے ایک تبصرے میں لکھا ہے کہ عمران خان نے مختلف حیلوں بہانوں سے موجودہ بحران کو بھڑکایا ہے۔

اگست میں انہوں نے اپنے پارٹی کے تمام ممبران اسمبلی کو پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا حکم دیا۔عمران خان اس حوالے سے رائے عامہ ہموار کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ نواز شریف انتہائی بدعنوان ہیں یا پھر یہ کہ وہ غیر قانونی طریقے سے اقتدار میں آئے ہیں اور یہ بھی کہ سڑکوں پر احتجاج کرنا قانونی اور آئینی تبدیلی کا متبادل ہے۔