برطانیہ کی پاکستان جانے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری ، اسلام آبادکے سفرکے دوران محتاط رہنے کی ہدایت، بر طا نو ی شہر ی قبائلی علاقوں،چارسدہ،کوہاٹ،ٹانک،بنوں،لکی مروت کاسفرنہ کریں

بدھ 3 ستمبر 2014 09:01

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء)برطانیہ نے پاکستان جانیوالے مسافروں کے لئے سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو اسلام آبادکے سفرکے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کو بھی دھرنوں کیدوران شہرتک محدودرہنے کی ہدایت کی گئی اور اسلام آباداورگلگت کے درمیان شاہراہ قراقرم پرسفرنہ کرنیکامشورہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بر طا نو ی دفتر خا رجہ کی جا نب سے جا ری کر دہ ہدا یت نا مے میں مسافروں کو کہا گیا ہے کہ وہ قبائلی علاقوں،چارسدہ،کوہاٹ،ٹانک،بنوں،لکی مروت کاسفرنہ کریں اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل،سوات،بونیر،لوئردیربھی سفر سے گریز کیا جائے۔ پشاورسے جنوبی اضلاع اورچترال کابذریعہ روڈاور بلوچستان کے شمالی اورمشرقی علاقوں کاسفر نہ کرنیکا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :