چینی صدر کا دورہ ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا اختلافات کو ایک طرف رکھ پر بطور قوم شاندار استقبال کرنیکی تجویز پیش کرنے کا فیصلہ

بدھ 3 ستمبر 2014 08:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2014ء ) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی اعلی قیادت کی جانب سے حکومت کو چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران مظاہرین کی جانب سے تمام اختلافات وقتی طور پر بالائے طاق رکھ کرمہمان صدر کا بطورایک پاکستانی قوم شاندار استقبال کرنے کی تجویز پیش کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

(جاری ہے)

علامہ طاہر القادری اور عمران خان کے قریبی ذرائع کے مطابق ریڈ زون میں موجود انقلاب اور آزادی مارچ نے حکومت کو تجویز پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ اگر چین کے صدرژی جنگ پنگ کی پاکستان آمد کے موقع پر حکومت سے ان کے معاملات طے نہیں پاتے اور ریڈ زون میں دھرناجاری رہتا ہے تو آزادی مارچ اور انقلاب مارچ میں شریک مظاہرین و قتی طور پر اپنی تمام تلخیاں ایک طرف رکھ کر بطورایک پاکستانی قوم چینی صدرکا استقبال پاکستان اور چین کی جھنڈیاں لے کر کریں گے اور اس موقع پر ریڈ زون کو نہ صرف مکمل طور پر صاف کریں گے بلکہ اس کو بھرپور طور پر سجایا بھی جائے گا، ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس تجویز کو پیش کرتے ہوئے حکومت کو مکمل طور پر دونوں قائدین کی جانب سے بھرپور یقین دھانی کروائی جائے گی اور ضمانت دی جائے گی کہ چینی صدر کے اسلام آباد کے دورہ کے دوران مظاہرین کی جانب سے کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ء نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :