تمام معاملات کو قومی مفادات کے تناظر میں افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، ایران کی پاکستانی سیاسی قیادت سے اپیل،پرامن اور مستحکم ہمسایہ پاکستان ہی ہمارے اور خطے کے مفاد میں ہے، امید ہے جلد معاملات کو حل کرلیا جائیگا، ترجمان ایرانی دفتر خارجہ

منگل 2 ستمبر 2014 08:33

تہران ،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء) ایران نے پاکستانی سیاسی قیادت پر زور دیاہے کہ تمام معاملات کو قومی مفادات کے تناظر میں افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، پرامن اور مستحکم ہمسایہ پاکستان ہی ہمارے اور خطے کے مفاد میں ہے، امید ہے جلد معاملات کو حل کرلیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایرانی دفتر خارجہ کی ترجمان مرظائیہ افغام نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تمام جماعتیں تناذعات کو مزاکرات کے زریعے حل کریں۔انہوں نے کہا کہ مستحکم ، مضبوط اور جموری پاکستان ہمسائیہ ملک ایران اور خطے کے مفاد میں ہے ۔ہمیں امید ہے کہ پاکستان سیاسی لیڈر شپ جلد سیاسی ظریقے سے اس بحران پر قابو پا لے گی