تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ درخواست دائر کردی،نواز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس جھوٹ بول کر اپنے آئینی حلف کی خلاف ورزی کی ہے، کوئی جھوٹا شخص وزیراعظم کے عہدے پر کام نہیں کرسکتا،درخواست میں وزیراعظم ، وفاقی حکومت ، وزارت قانون و انصاف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا

منگل 2 ستمبر 2014 08:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ درخواست دائر کردی ۔ آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت یہ درخواست دائر کی ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی حکومت ، وزارت قانون و انصاف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس جھوٹ بول کر اپنے آئینی حلف کی خلاف ورزی کی ہے اور کوئی جھوٹا شخص وزیراعظم کے عہدے پر کام نہیں کرسکتا ۔

سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کو تحریک انصاف نے مقدمے میں اپنا وکیل مقرر کیا ہے جو کوئی فیس نہیں لے رہے ہیں مقدمے کے اندراج اور درخواست کے حوالے سے تمام تر تفصیلات تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خ ان نے دھرنے کے شرکاء سے خصوصی خطاب کے دوران بتائی ہے درخواست کے آخر میں نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔