جاوید ہاشمی کے تمام الزامات بالکل بے بنیاد اور مایوس کن ہیں،شیریں مزاری، پارٹی صدر کی جانب سے دروغ گوئی کے الزام کے بعد ان سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا،کور کمیٹی کے کسی ب اجلاس میں مذکورہ معاملات زیر غور آئے نہ ہی کسی خفیہ ایجنڈے پر کاربند ہیں، بیان ،تحریک انصاف کا جاوید ہاشمی کو اظہار وجوہ کا نوٹس دینے کا فیصلہ ،ہاشمی کی باتو ں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،اگر وہ سمجھتے ہیں پارٹی کے فوج سے رابطے ہیں تو پہلے کیوں مستعفی نہ ہوئے ، انصاف نہ ملنے پر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ، شیریں مزاری

منگل 2 ستمبر 2014 08:30

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کے تمام الزامات بالکل بے بنیاد اور مایوس کن ہیں۔ تحریک انصاف کے صدر کی جانب سے دروغ گوئی کے الزام کے بعد ان سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ کورکمیٹی اجلاس میں تمام فیصلے متفقہ طور پر مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔

کور کمیٹی کے کسی بھی اجلاس میں مذکورہ معاملات زیر غور آئے نہ ہی کسی خفیہ ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مکمل طور پر جمہوری جماعت ہے۔ ہمارے مطالبات کی طرح ہمارا احتجاج بھی مکمل طور پر پرامن، جمہوری اور آئینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان روز اول سے ہی انصاف نہ ملنے کی صورت میں سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر رہے ہیں اگر جاوید ہاشمی سمجھتے کہ پی ٹی آئی کے فوج سے روابط ہیں تو انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے صدر کی جانب سے دروغ گوئی کے الزام کے بعد ان سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئینی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کے خلاف اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جا رہا ہے -

ادھرپاکستان تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کو اظہار وجوہ کا نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا ،شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہاشمی کی باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اگر وہ سمجھتے ہیں کہ فوج سے رابطے ہیں تو پہلے کیوں مستعفی نہیں ہوئے ۔

تحریک انصاف کی ترجمان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی سمجھتے تھے کہ پی ٹی آئی کے فوج سے رابطے ہیں تو پہلے ہی مستعفی ہوجاتے پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کوئی خفیہ ایجنڈا زیر غور نہیں آیا ہم نے انصاف نہ ملنے کی وجہ سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مکمل طورپر جمہوری جماعت ہے۔