بدستور تحریک انصاف کا صدرہوں پارٹی آئین کے مطابق عہدہ سے فارغ نہیں کیا گیا ، عمران خان پارٹی آئین کو پڑھیں،آئین اور پارلیمنٹ کیلئے جان دے سکتا ہوں،جاویدہاشمی،عمران خان کہتے تھے کہ وہ فوج کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ،”وہ“ کہتے ہیں کہ قادری کے پیچھے چلو،ہمارا چیف جسٹس آگیا،وہ سب کو فارغ کردے گا، ستمبر میں نئے انتخابات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،پریس کانفرنس میں دعوے،نیاپنڈورا باکس کھول دیا
منگل 2 ستمبر 2014 08:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم محمد جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ بدستور تحریک انصاف کے صدر ہیں انہیں پارٹی آئین کے مطابق عہدہ سے فارغ نہیں کیا گیا ،عمران خان پارٹی آئین کو پڑھیں،آئین اور پارلیمنٹ کیلئے جان دے سکتا ہوں اور نیا پنڈورہ باکس کھولتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ وہ فوج کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ،”وہ“ کہتے ہیں کہ طاہر القادری کے پیچھے چلو،ہمارا چیف جسٹس آگیا ہے اس کی عدالت میں درخواست دیں گے اور ستمبر میں نئے انتخابات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر نہیں جاؤں گا اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا میں نے کہا تھا کہ پاکستان کے لوگ اسمبلی کیلئے منتخب کریں یا نہ کریں لیکن آئین کی بالادستی سپریم کورٹ کو تحفظ اور اداروں کے تقدس کیلئے آج میں اپنی جان بھی دے دونگا قومی اسمبلی میں جو کلمہ لکھا ہوا ہے اس کے سائے میں کہہ رہا ہوں کہ ان اداروں کا تحفظ میرا فرض ہے جب لوگ یہاں جمع ہوتے ہیں پوری قوم بن جاتی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں نے پانچ مرتبہ انکار کیا ہے، مولانا مودودی سے کہا کہ جماعت اسلامی میں شامل نہیں ہو سکتا انہوں نے دعا دی کہ جہاں بھی رہو اللہ تم سے کام لے،اس کے بعد ذوالفقار علی بھٹو،جنرل ضیاء الحق اور نواز شریف کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے بغاوت کی۔اب عمران خان عروج پر تھے تب بھی اختلاف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ آگے نہیں جائیں گے مگر عمران خان نے بات سیف اللہ کی مانی میری نہیں مانی گئی میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر کہہ رہا ہوں کہ اس میں جہانگیر ترین اسد عمر اور پارٹی کے سینئر لوگ تھے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک بھی موجود تھے ہمارا متفقہ فیصلہ تھامگر عمران خان بعد میں اس سے مکر گئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کمیٹی کے سامنے کہا جب تک ہم آئینی بات نہیں کرتے اس پر عمل نہیں کرینگے ان کی نظم و ضبط کی پابندی کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ نئے چیف جسٹس کو درخواست دیں گے اب وہ سپریم کورٹ چلے گئے ہیں میں سپریم کورٹ کے ججوں کی توہین نہیں کرسکتا لیکن میں پیغام بھیج سکتا ہوں کہ چیف جسٹس بیٹھ کرانہیں عہدوں سے فارغ کردینگے ،ساری کی ساری کور کمیٹی وہ سب سن رہے ہونگے معاشرے کے لوگ میں بڑے بڑے لیڈر ہیں انہوں نے بڑی بڑی باتیں کیں لیکن میں قوم کے سامنے قوم کو گواہ بنا کر بات کررہا ہوں میں آئین کا حق ادا کرنے آیا ہوں میں اسمبلی کے اندر نہیں جاؤنگا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ مجھ پر اعتماد کریں میں ملتان چلا گیا پھر بھی اعتماد کرو میں نے کہا کہ فوج کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر کہتے تھے کہ ہم فوج کے بغیر نہیں چل سکتے ہم شیخ رشید کو منتخب کروانا ہے تو میں نے کہا کہ ٹھیک کہا کہ میں نے 75000 ووٹوں سے شیخ رشید کو شکست دی تھی اس کی ضمانت ضبط کروائی تھی آج کوٹ پینٹ پہن کر کیا سمجھتے ہیں کہ میں نے بات نہیں کیعمران خان کو متعدد بار کہا شیخ رشید سے بچیں یہ خطرناک آدمی ہے خان صاحب آپ یرغمال بن گئے ہیں کسی نے اغواء کرلیا ہے یہ بچے قوم کے بچے ہیں آئندہ آنے والے الیکشن میں ان بچوں کا ہوگا ہماری کور کمیٹی میں دس آدمیوں نے کہا کہ اپنے قومی ادارے اپنی عدلیہ اور سپریم کورٹ کے اداروں کو تحفظ دینگے خان صاحب نے کہا کہ میں مارشل لاء کے لئے نہیں کہونگا لیکن ایسا میں کیا اگر میں کور کمیٹی کی میٹنگ چھوڑ کر آجاتا تو میں یہ باتیں نہ کرتا ۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا سکرپٹ لکھا جانا تھا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ہمارے ملک میں اداروں کا خیال رکھنا چاہیے ۔قوم عمران خان کو لیڈر مانتی ہے مجھے اور شاہ محمود قریشی کوکہا کہ ستمبر میں الیکشن ہونگے بعد میں کہا کہ اگست میں الیکشن ہونگے کور کمیٹی کے سامنے خان صاحب نے کہا ہے کہ الیکشن ہونگے میں تمام باتیں جو کہہ رہا ہوں میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے خان صاحب نے یہ بات کا وعدہ کیا اور ہر وعدے کو توڑا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کو جو ہتھوڑا مارنے کی بات کی تھی کہاں صاحب خان آپ کا آئین کہتا ہے ہم اس کی تعمیل کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میاں نواز شریف کی ٹیم تھرڈ کلا س ہے اس نے قوم کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اگر شہباز شریف کے اوپر ایف آئی آر ہوجاتی تو جیل چلا جاتا تو کیا ہوجاتا چودہ آدمی قتل ہوگئے تھے تو ایف آئی آر درج ہونا تھی ، پاکستان کی پوری قوم جنہوں نے اداروں کو بنایا ہے میں ان کا نمائندہ ہوں، جعلی ووٹوں کی جانچ پڑتال میں کیا فرق پڑ جاتا، دنیا میں ایسا ہوتا ہے یہ کہہ کر کون ساجرم کیاہے، نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پھر بھی میں آئین کے ساتھ ہوں اور پارلیمنٹ کے ساتھ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں لوگ وہ زیادہ حیثیت میں فائدہ اٹھا رہے ہیں کہاکہ میں اکیلا منتخب صدر ہوں انہوں نے کہا کہ میں جاوید ہاشمی ہوں اور قوم جاویدہاشمی ہے اور قوم کو بچانے کیلئے یہ باتیں کر رہا ہوں ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 2 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ میں شرکت کے بعد بھارت سے واپس وطن پہنچ گئی،واہگہ بارڈر پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے عہدیداروں نے ٹیم کا استقبال کیا، کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، ... مزید
-
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے ( آج) کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہے
-
ٹرائنگولر کرکٹ سیریز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے مابین میچ ( آج )کھیلا جائے گا
-
عالمی جونیئر سائیکلنگ چیمپین ایگور ڈیکرائن نے خود کشی کرلی، ایگورڈ کی عمر18سال تھی عالمی ٹائٹل میں اپنا دفاع کرنا تھا اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ، سپورٹس ڈائریکٹر
-
شہباز شریف کی اسلام آباد میں پی ٹی وی کی عمارت پر حملے کی شدید مذمت،توڑپھوڑ اور عملے پر تشدد پر افسوس کا اظہار،قومی یکجہتی اور سلامتی کے ضامن ریاستی اداروں پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے،قوم عمران اورقادری ... مزید
-
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،چوہدری نثار اپنی بے بسی کا اظہار کرتے رہے،پہلے کہا تھا انہیں آگے نہ آنے دیں مگر کسی نے نہ مانی،پولیس بات نہیں مانتی ،ایف سی سے کام چلا رہا ہوں،وزیرداخلہ ،اگر پولیس آپ ... مزید
-
ریڈ زون صورتحال، سوشل میڈیا پر بھی حکومت کے حامیوں اور مخالفین میں شدیدلفظی جنگ
-
وزیراعلیٰ سندھ کا رواں مالی سال میں مزید 10ہزارپولیس اہلکاروں کی بھرتی ،ایک ہزار ریٹائرڈ فوجی اہلکاربھی محکمہ پولیس میں بھرتی کیلئے رضامندی کا اظہار
-
اسلام آباد، زخمی مظاہرین کو پولیس کی گرفتاریوں سے بچانے کیلئے دھرنے میں عارضی ہسپتال قائم ،رضاکار سارا دن زخمیوں کا علاج کرتے رہے
-
تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی قیادت اورکارکنان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرنے کاسلسلہ جاری
-
شیخ رشید احمدآج اہم پریس کانفرنس میں جاوید ہاشمی کے الزامات کا جواب دیں گے
-
وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیما نی پارٹیوں کے اجلاس میں شریک پارلیمانی جماعتوں اور انکے رہنماؤں کے نام
-
طاہر عالم خان کو ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا، آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج بھی ہوگا، نوٹیفکیشن جاری
-
پارلیمنٹ کامجلس شوریٰ کا اہم اجلاس آج ہوگا، صدارت سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ مشترکہ طور پر کرینگے، مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس آج دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا
-
پارلیمنٹ جمہوریت کی ماں ہے اور ماں پر حملہ کرنے والا قومی مجرم ہے‘ عابد شیر علی،فوج کی جانب سے وزیراعظم پر استعفیٰ کیلئے دباؤ ڈالنے کی خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں ،دھرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کے دروازے ... مزید
-
امریکی صدر اوباما پر حملے کی دھمکیاں ،مشتبہ شخص کی تلاش شروع
-
جاپان :لینڈ سلائیڈنگ،ملبے سے 74 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
-
سابق ایرانی نائب صدر کو دھوکا دہی کے الزام میں قید اور جرمانے کی سزا
-
افغانستان‘ سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘41 طالبان ہلاک‘ متعدد زخمی
-
لیبیا میں جنگجووٴں نے دارالحکومت کی سرکاری عمارتوں پرقبضہ کرلیا
-
یورپ کو دوسری عالمی جنگ سے سبق حاصل کرنا چاہیے، ڈونلڈ ٹْسک
-
صدر اوباما داعش کے خلاف کارروائی کریں، امریکی سینیٹرز
-
کریمیا میں بجلی کا عارضی بریک ڈاؤن ،مقامی حکام کا کیف پر سبوتاژ کا الزام عائد
-
عراق،خودکش بم دھماکے میں 13افراد ہلاک،17زخمی
-
جاپان،پروازوں میں ادویات اور سمارٹ فونز جیسے الیکٹرانک آلات پر پابندی میں نرمی کا اعلان
-
آرمی چیف نے وزیراعظم سے استعفے کاکوئی مطالبہ نہیں کیا ،فوج یا آئی ایس آئی موجودہ سیاسی بحران کی پشت پناہی نہیں کر رہی ،آئی ایس پی آر، فوج ایک غیر سیاسی ادارہ ہے جو مختلف مواقع پر جمہوریت کی غیر متزلزل ... مزید
-
آئین کی بالادستی اور جمہوری نظام کے تسلسل پر آنچ نہیں آنے دینگے،حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کا اتفاق،آئین کی بالادستی اور جمہوری نظام کے تسلسل پر کوئی بھی سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اعلان ... مزید
-
اسلا م آ با د، مظاہرین ریڈ لائن عبور کر گئے ، پی ٹی وی پر قبضہ،توڑ پھوڑ، لو ٹ ما ر،نشریات بند،فوج طلب ، پاک فو ج نے مظا ہر ین سے عما رت خا لی کراکے کنٹر ول سنبھا ل لیا ،تحریک انصاف کا کوئی اہلکار پی ٹی ... مزید
-
ماورائے آئین اقدامات کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت،سپریم کورٹ نے سیاسی صورتحال کے حل کیلئے خود کو بطور حتمی ثالث پیش کردیا،عوامی تحریک اور تحریک انصاف سے تجاویز 24 گھنٹوں میں طلب، اسلام آباد میں ... مزید
-
آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات ، آرمی چیف نے کورکمانڈرز کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں پر اعتماد میں لیا
-
کسی بھی آمر سے زیادہ موجودہ پارلیمنٹ نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے،عمران خان ، قوم اس وقت فرقوں اور قومیتوں میں بٹی ہوئی ہے مگر ہم تقسیم اور نفرتیں پھیلا کر ووٹ نہیں لینا چاہتے،نواز شریف کو ہر صورت ... مزید
-
حکومت کا عمران اور قادری سے دوبارہ پس پردہ مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ،کور کمانڈر کانفرنس کے بعد نواز شریف نے قریبی حلقوں سے مشاورت کی اور معاملے کو بیک ڈورمذاکراتی پالیسی کے ذریعے سے حل کرنے کا فیصلہ ... مزید
-
سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے مقدمہ میں منہاج القرآن کے وکلاء اور طاہر القادری کے مطالبات کے مطابق دہشتگردی کی دفعات سمیت چار نئی دفعات شامل
-
تحریک انصاف نے وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت چھ حکومتی شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس میں درخواست دے دی
-
بدستور تحریک انصاف کا صدرہوں پارٹی آئین کے مطابق عہدہ سے فارغ نہیں کیا گیا ، عمران خان پارٹی آئین کو پڑھیں،آئین اور پارلیمنٹ کیلئے جان دے سکتا ہوں،جاویدہاشمی،عمران خان کہتے تھے کہ وہ فوج کے بغیر ... مزید
-
چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک نے ملکی حالات اور ابتر سیاسی صورتحال کے پیش نظر تمام سپریم کورٹ ججز کو 24گھنٹوں میں اسلام آباد طلب کرلیا
-
حکمرانوں کو دن میں تارے دکھا دیں گے ،طاہر القادری، کارکن پر امن رہیں، عمران خان،ملک کو شریف برادران کی بادشاہت سے واگزار کرانا ہم سب پر واجب ہوگیا ہے، جبر کا نظام ختم کر کے قو می حکو مت قا ئم کی جا ... مزید
-
چیف جسٹس بارے جاویدہاشمی کا بیان ان کی ذہنی اختراع ہے ،عمران خان کی الزامات کی تردید ،سیاسی معاملات میں فوج کی مددکی ضرورت نہیں ،فوج کی سیاسی مداخلت کے سخت خلاف ہوں ،ہاشمی ذاتی ایجنڈے پرکام کررہے ... مزید
-
پارلیمنٹ میں موجود حکومت و اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کو دھرنا ختم کرنے کی صورت میں پورے ایوان کی ضمانت دینے کی یقین دہانی کرادی،تمام معاملات افہام وتفہیم سے حل کئے جائیں، الیکشن نتائج ... مزید
-
سیاسی بحران،پی ٹی آئی اور پی ا ے ٹی سے مذاکرات کیلئے چھ رکنی پولیٹیکل جرگہ تشکیل،جرگہ میں سراج الحق ، فاروق ستار ، حاصل بزنجو ، جی جی جمال، رحمان ملک اور کلثوم پروین شامل
-
تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے پارلیمنٹ ہاوٴس پر حملے کے الزامات کے تحت عمران خان ، طاہر القادری و دیگر خلاف دہشتگردی و ریاست کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ ... مزید
-
اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں 5.36 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
-
”اب ملزمان کو ضمانت سے نہیں تھانوں کے محاصروں سے رہا کروایا جائے گا“، عمران خان کا تھانوں کے محاصروں کا اعلان
-
قومی اسمبلی ، پارٹی قیادت سے منحرف ہونیوالے پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی کی اجلاس میں شرکت، دھر نا جمہوریت کے خلاف سازش ، ریڈ ڑون میں ایمرجنسی نافذ کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، ... مزید
-
وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس،دھرنے والوں نے مجبورکیاتو کارروائی کرناپڑی، پولیس افسران اسلئے ذمہ داری نہیں لے رہے آگے سے ڈنڈے اورغلیل سے پتھرمارے جارہے ہیں ،چوہدری نثار کی بریفنگ ... مزید
-
جاوید ہاشمی کے تمام الزامات بالکل بے بنیاد اور مایوس کن ہیں،شیریں مزاری، پارٹی صدر کی جانب سے دروغ گوئی کے الزام کے بعد ان سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا،کور کمیٹی کے کسی ب اجلاس میں مذکورہ معاملات ... مزید
-
تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس پر بھی دھاوا بول دیا ، اپنے گرفتار رکن صوبائی اسمبلی کو تھانے سے زبردستی چھڑوا کر لے آئے، تھانے کے اندر توڑ پھوڑ ، کافی دیر تک ہلڑ بازی جاری رہی
-
تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ درخواست دائر کردی،نواز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس جھوٹ بول کر اپنے آئینی حلف کی خلاف ورزی کی ہے، کوئی جھوٹا شخص وزیراعظم کے عہدے پر ... مزید
-
پاکستان میں سیاسی نظام کی تبدیلی کیخلاف ہیں ، امریکہ ،احتجاجی مظاہروں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں ،فریقین بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل کریں، امریکی محکمہ خارجہ
-
تحریک انصاف مکمل جمہوری جماعت ہے ،عمران خان کوئی ایساقدم نہیں اٹھائیں گے جس سے مارشل لاء لگے ،اسدعمر،جاویدہاشمی نے جج سے کام لینے والی بات کی جومضحکہ خیزہے ،اگرایسی باتیں انہیں معلوم تھیں تووہ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.