آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات ، آرمی چیف نے کورکمانڈرز کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں پر اعتماد میں لیا

منگل 2 ستمبر 2014 08:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2014ء) پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت پر مظاہرین کے دھاوے کے بعد ایک مرتبہ پھر چیف آف آرمی سٹاف اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس دوران آرمی چیف نے کورکمانڈر کانفرنس میں ہونیوالے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے تین ماہ کے لیے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعظم نواز شریف کو کورکمانڈرز کانفرنس میں ہونیوالے اہم فیصلوں پر اعتماد میں لیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اُردو پوائنٹ نے جب فوجی ذرائع سے اس خبر کی تصدیق چاہی تو انہوں نے سختی سے تردید کر دی کہ وزیر اعظم سے کسی قسم کا استعفی لینے کی ڈیمانڈ نہیں کی گی۔ جبکہ وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے بھی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے، اور اُردو پوائنٹ کو بتایا کہ ملاقات میں داخلی صورحال پر مشورہ کیا گیا ہے، مستعفی ہونے کی خبر قطعی غلط اور بے بنیاد ہے۔

متعلقہ عنوان :