ملکی صورتحال کے باعث اہم سفارتکار اسلام آباد سے دیگر شہروں میں منتقل،سفارتخانوں میں موجود عملہ ملکی صورتحال کی گاہے بگاہے ہونیوالی رپورٹ اپنے ممالک کو بھجوارہے ہیں‘ دھرنوں کے باعث تمام سفارتخانوں میں عوام کیلئے ویزہ سیشن پہلے ہی بند ہے ،ذرائع

پیر 1 ستمبر 2014 08:14

سرگودھا ،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء) ملکی صورتحال کے باعث اہم سفارتکار اسلام آباد سے دیگر شہروں میں منتقل ہوچکے ہیں سفارتخانوں میں موجود عملہ ملکی صورتحال کی گاہے بہ گاہے ہونیوالی رپورٹ اپنے ممالک کو بھجوارہے ہیں‘ جبکہ دھرنوں کے باعث تمام سفارتخانوں میں عوام کیلئے ویزہ سیشن پہلے ہی بند کررکھا ہے سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے وزیر اعظم ہاؤس کی طرف پیش قدمی اور پولیس سے تصادم کے بعد اہم یورپی ‘ عرب ودیگر اہم ممالک کے سفارتکار اسلام آباد سے کراچی ‘ لاہور اور دیگر اہم شہروں میں چلے گئے ہیں اس وقت سفارتخانوں میں صرف اور صرف محدود عملہ موجود ہے جو موجودہ ملکی صورتحال کی مکمل مانیٹرنگ کررہا ہے اور وہ ملکی صورتحال کے متعلق رپورٹس اپنے اپنے ممالک کو بھجوارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :