ملکی صورتحال کے باعث جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی ریکارڈنگ ملتوی

پیر 1 ستمبر 2014 08:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء)جنرل ہیڈ کوارٹر( جی ایچ کیو)راولپنڈی میں یوم دفاع کی ریکارڈنگ کو ملک کی موجودہ صورتحال کے باعث ملتوی کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چھ ستمبر کو یوم دفاع کی تقریب کے حوالے سے ریکارڈنگ چلائی جانی تھی اور اس حوالے سے ایک سپیشل تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بطور مہمان خصوصی آنا تھا لیکن موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تقریب کو ملتوی کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :