اوگرا نے یکم ستمبر سے پٹرول 1روپے 22پیسے کمی کی سفارش کردی، قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری آج دی جائے گی ، اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا

اتوار 31 اگست 2014 09:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء) اوگرا نے یکم ستمبر سے پٹرول 1روپے 22پیسے کمی کی سفارش کردی ، قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری آج دی جائے گی جبکہ اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا ۔ اوگرا نے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کو سمری ارسال کردی جس میں اوگرا نے پٹرول ، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کے سامنے دھرنوں سے پریشان کن حالات کے بعد ایک خوشخبری سامنے آئی ہے جس میں اوگرا نے وزارت پٹرولیم اور خزانہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی ہے اوگرا نے سمری میں موقف ظاہر کیا کہ پٹرول 1روپے 22پیسے ، ہائی اوکٹین ڈیزل 1روپے 30پیسے ، لائٹ ڈیزل 1روپے 26پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری کی منظوری آج اتوار کو دی جائے گی جس کااطلاق یکم ستمبر سے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :