عالمی بینک کی بچوں کی خوراک فراہمی بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو48ملین ڈالر کی امداد

اتوار 31 اگست 2014 09:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء ) عالمی بینک نے پاکستان میں بچوں کی خوراک کی فراہمی اور سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے 47.95 ملین ڈالر امداد کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک کی مالیاتی تعاون انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور آسٹریلوی حکومت کے پاکستان پارٹنر شپ ٹرسٹ فنڈ کے 36.24 ملین ڈالر امداد پر مشتمل ہے۔ مجموعی فنڈ میں11.71 ملین ڈالر بلوچستان کیلئے مختص ہے۔