عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنان ٹرک کے ذریعے پارلیمنٹ ہاوٴس کا مرکزی دروازہ توڑ کر پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخل ہوگئے، پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے جان پر کھیل کر مظاہرین کو فوری گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا

اتوار 31 اگست 2014 09:11

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء) عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنان ٹرک کے ذریعے پارلیمنٹ ہاوٴس کا مرکزی دروازہ توڑ کر پارلیمنٹ ہاؤ س کے اندر داخل ہوگئے تاہم پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے جان پر کھیل کر مظاہرین کو فوری طور پر گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کی رات مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کی صورتحال بھی وقت کے ساتھ بدلتی رہی کہیں پولیس کو آپے سے باہر مظاہرین کے سامنے پسپائی اختیار کرنی پڑی تو کہیں مظاہرین پولیس کی شیلنگ کے سامنے بے بس نظر آئے مگر اس وقت پولیس او ررینجرز کے لئے مشکل ترین صورتحال پیدا ہوگئی جب عوامی تحریک کے مشتعل کارکنا ن ٹرک کے ذریعے پارلیمنٹ ہاوٴس کا ایوان صدر والا دروا زا توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔

دروازاہ ٹوٹنا تھا کہ درجنوں مظاہرین ان کے پیچھے پارلیمنٹ ہاوٴس میں داخل ہوگئے تاہم پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے جوانوں نے کوئک رسپانس دیتے ہوئے مظاہرین کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا۔