عمران خان کو دھرنا ختم کرنے کیلئے پورے پارلیمان کی ضمانت کی پیشکش ، دھاندلی ثابت ہوگئی تو پوری حکومت کو جانا ہوگا‘ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ عدالتی فیصلہ تصور ہوگا‘ عمران خان نے اس تجویز پر ساتھیوں سے مشاورت شروع کردی

اتوار 31 اگست 2014 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دھرنا ختم کرنے کیلئے پورے پارلیمان نے ضمانت کی پیشکش کردی گئی‘ دھاندلی ثابت ہوگئی تو پوری حکومت کو جانا ہوگا‘ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ عدالتی فیصلہ تصور ہوگا‘ عمران خان نے اس تجویز پر ساتھیوں سے مشاورت شروع کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء قمر زمان کائرہ اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو یہ تجویز دی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا ختم کردیں ہم پورے پارلیمان کی ضمانت کی پیشکش کرتے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن دھاندلی کے حوالے سے تحقیقات کرے گا اور اگر دھاندلی ثابت ہوگئی تو وہ ان کے ساتھ مل کر پارلیمان میں حکومت کے جانے کا مطالبہ کریں گے۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ عدالتی فیصلہ تصور ہوگا۔ دھاندلی ثابت ہونے پر اگر حکومت نے فیصلے کی خلاف ورزی کی تو تمام پارلیمان ان کیساتھ مل کر حکومت کیخلاف آواز اٹھائے گی۔ لہٰذا وہ ایک آئینی طریقہ اختیار کرتے ہوئے دھرنے ختم کردیں۔ قمر زمان کائرہ اور سراج الحق کی اس تجویز کو مثبت قرار دیتے ہوئے عمران خان نے اپنے ساتھیوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :