شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری ،3ٹھکانے تباہ ،32دہشتگرد ہلاک ،اسلحہ اور گولہ بارود کے 4ذخائر اور بارود سے بھری 23گاڑیاں بھی تباہ

اتوار 31 اگست 2014 09:09

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری سے تین ٹھکانے تباہ ،32دہشتگرد ہلاک جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کے چار ذخائر اور بارود سے بھری 23گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بانگے در میں سکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث دہشتگردوں کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے اور ان میں موجود 32دہشتگرد ہلاک ہوگئے کارروائی میں دہشتگردوں کے زیر استعمال اسلحہ اور گولہ بارود کے چار ذخائر بھی تباہ کردیئے گئے ہیں ۔