تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا دھرنے وزیراعظم ہاؤس کے سامنے منتقل کرنے کا اعلان

اتوار 31 اگست 2014 09:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اگست۔2014ء)پاکستان تحریکِ انصاف نے سربراہ عمران خان نے بھی آزادی مارچ کے شرکا کو وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’ابھی صرف میں اور نوجوان جائیں گے جبکہ خواتین اور بچے پیچھے ہی رہیں گے۔‘ انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دینا ان کا جمہوری حق ہے اور جس طرح ریڈ زون میں آئے تھے اسی طرح پر امن طریقے سے وزیرِ اعظم ہاؤس جائیں گے۔

عمران خان نے فوج اور پولیس کو بھی پرامن رہنے اور مارچ کے شرکا کے خلاف تشدد کا استعمال نے کرنے کی اپیل کی۔قبل ازیں طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 14اگست کو لاہور سے نکلے تھے اور آج تک 17دن ہوگئے ہیں ، اب پرامن دھرنے کو پرائم منسٹر ہا?س کے سامنے منتقل کرنے کااعلان کرتے ہیں ، اب یہاں سے منتقل ہورہے ہیں لیکن تمام لوگ پرامن رہیں ، وہ بھی پرامن ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرطاہرالقادری کاکہناتھاکہ اُن کی کسی سے دشمنی نہیں ، وہ اورچوہدری برادران سمیت تمام لوگ صرف غرباء، مزدوروں اور کمزوروں کے لیے آئے ہیں جنہیں ملک کا قانون اور آئین بھی تحفظ نہ دے سکا، یہ حکمران اورجمہوریت بھی تحفظ نہ دے سکے اور اب تمام شرکاء پرامن طریقے سے اپنی تیسری منزل کی طرف جارہے ہیں اور مولا! اب اِنہیں اپنی مددسے کامیاب کردے ، ملائیکہ کے ذریعے مدد فرما تاکہ انہیں انصاف اور عوام کو مدد ملے ، پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بن جائے ۔