معاملہ فوج کے ذریعے حل نہ کرایاجاتاتو بہتر ہوتا،اصل آزادی اس وقت ہوگی جب سیاستدان ملک کے فیصلے خودکریں ،جاویدہاشمی،نوازشریف سمیت تمام سیاستدانوں نے فوج کے سامنے ہتھیارڈال دیئے ،فوری طورپردوبارہ انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے ،سیاستدانوں کواب اپنے گریبانوں میں جھانکناہوگا ،پی ٹی آئی کے پاس افواج پاکستان کی ضمانت ہوگی،اپنے کارکنوں اس فیصلے سے متعلق ہم کچھ کہہ دیں گے،مجھے دھرنے میں مسلسل مسٹرناراض کاخطاب دیاجارہاہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 29 اگست 2014 06:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے صدرجاویدہاشمی نے کہاہے کہ یہ معاملہ فوج کے ذریعے حل نہ کرایاجاتاتو بہتر ہوتا،اصل آزادی اس وقت ہوگی جب سیاستدان ملک کے فیصلے خودکریں ،نوازشریف سمیت تمام سیاستدانوں نے فوج کے سامنیہتھیارڈال دیئے ،فوری طورپردوبارہ انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے ،سیاستدانوں کواب اپنے گریبانوں میں جھانکناہوگا ،پی ٹی آئی کے پاس افواج پاکستان کی ضمانت ہوگی،اپنے کارکنوں اس فیصلے سے متعلق ہم کچھ کہہ دیں گے،مجھے دھرنے میں مسلسل مسٹرناراض کاخطاب دیاجارہاہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کونجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ساری عمرمیں نے اپنے آپ کوسیاستدانوں کاوکیل کہتارہا،لیکن فوج کی مداخلت پران کوافسوس ہے ،کاش یہ معاملہ فوج کے ذریعے حل نہ کیاجاتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کواب اپنے گریبانوں میں جھانکناہوگا،اصل آزادی اس وقت حاصل ہوتی ہے جب کسی ملک کے فیصلے سیاستدان خودکرتے ہیں ،نوازشریف سمیت تمام سیاستدانوں نے فوج کے سامنے ہتھیارڈال دیئے ہیں ،میں نہ فوج اورنہ ہی کسی ایجنسی کے خلاف ہوں اورنہ ہی اس میں نوازشریف ،عمران خان اورقادری کوقصوروارٹھہراتاہوں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگرمیں پنجاب کاوزیراعلیٰ ہوتااورماڈل ٹاوٴن میں 14لاشیں پڑی رہتی تومیں اسی وقت استعفیٰ دے دیتا۔سیاستدانوں کے پاس وقت تھااگرپہلے مسئلہ حل کیاجاتاتوبہترہوتا،فوج کی مداخلت سے مجھے ذاتی طورپردکھ ہواہے ۔