چوہدری شجاعت حسین کی ڈاکٹر طاہر القادری سے اسلام آباد میں کنٹینر میں ملاقات ،ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر کا معاملہ فراڈ ہے،کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی،لوگوں کو دھوکہ دیا گیا،ایف آئی آر کاٹنے کی بات بالکل فراڈ ہے اور اعلان لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے،شجاعت حسین

جمعہ 29 اگست 2014 06:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے اسلام آباد میں کنٹینر میں ملاقات کی ،ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر کا معاملہ فراڈ ہے،کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی،لوگوں کو دھوکہ دیا گیا،ایف آئی آر کاٹنے کی بات بالکل فراڈ ہے اور اعلان لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ فیصلہ دیگر تمام اتحادی رہنماوں سے ملاقات کے بعدکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :