وزیراعظم کو استعفے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا،چوہدری اعتزاز احسن،لوگوں کو باہر نکال کر استعفے دینے کی رویت نہیں ہونی چاہئے،طاہر القادری کا ایف آئی آر کا مطالبہ آئینی وقانونی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 29 اگست 2014 06:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو استعفے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا،لوگوں کو باہر نکال کر استعفے دینے کی رویت نہیں ہونی چاہئے،طاہر القادری کا ایف آئی آر کا مطالبہ آئینی وقانونی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بھی مانتے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے،لیکن دھاندلی کا فیصلہ سڑکوں پر نہیں عدالتوں میں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹھنڈی سانس بھر کر اس مرحلے سے گزرنا چاہئے،سخت ردعمل پر بھی حکومت کو مظاہرین پر طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو استعفے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا،لوگوں کو باہر نکال کر استعفے کی روایت نہیں ہونی چاہئے،وزیراعظم کو ہٹانے کے 2ہی طریقے ہیں ایک یہ کہ وہ خود استعفی دے دیں،دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔