عام انتخابات میں کراچی میں دھاندلی پر ہم خاموش نہیں ہیں، شاہ محمود قریشی،دھرنوں کی ابتدا ء کراچی سے ہی کی گئی تھی، افتخارچودھری نے اپنے دور میں کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے مختلف اقدام کئے لیکن نچلے طبقے کے عدم تعاون سے وہ کامیاب نہ ہوسکے، ہماری وجہ سے مارشل لاء نہیں آئے گا ،فوجی مداخلت ہوئی تو سیاست نہیں چھوڑیں گے، نوازشریف فیصلہ کرلیں ورنہ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے ، پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 29 اگست 2014 06:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کراچی میں ہونے والی دھاندلی پر ہم خاموش نہیں ہیں بلکہ دھاندلیوں کے خلاف دھرنوں کی ابتدا کراچی سے ہی کی گئی تھی، سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری نے اپنے دور میں کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لیے مختلف اقدام کئے لیکن نچلے طبقے کے عدم تعاون کی وجہ سے وہ کامیاب نہ ہوسکے، ہماری وجہ سے مارشل لاء نہیں آئے گا اور اگر فوجی مداخلت ہوئی تو ہم سیاست نہیں چھوڑیں گے، نوازشریف فیصلہ کرلیں ورنہ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے اگر 14ماہ قبل ہماری بات مانی جاتی اور سانحہ ماڈل ٹاوٴن کا مقدمہ فوری درج ہوجاتا تو معاملہ یہاں تک نہ پہنچتا، حکومت نے ہماری شرائط نہیں مانی بلکہ ہم نے ان کی شرائط مانی ہیں، اب نوازشریف کو جانا ہی ہوگا، عمران خان کو قوم کی نبص کا علم ہے اس لیے وہ تحریک انصاف کی حکومت کی بات کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ہے۔
الیکشن پر ہونے والی دھاندلیوں کے خلاف ہر جماعت نے آواز اٹھائی ہے۔ پیپلزپارٹی کا بھی یہی موقف ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے دو روز قبل عمران خان کو فون کرکے کہا کہ یہ الیکشن ریٹرننگ افسران کا تھا اور بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن اس پر وائٹ پیپر شائع کرنے پر غور کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا بھی یہی خیال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل پیپلزپارٹی کے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں پنجاب میں کے رہنماوٴں نے پارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی موجودہ پالیسی پر نظرثانی کریں کیونکہ دھاندلی ہوئی ہے اور بڑے پیمانے پر ہوئی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسی طرح کے جذبات سول سوسائٹی کے بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دھرنے میں جو لوگ باہر سے اسلام آباد پہنچے تھے وہ جاچکے ہیں۔ اب مقامی لوگ ہیں جن میں صرف راولپنڈی اور اسلام آباد کے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے لیے ہوا بدل چکی ہے۔ اب ان کو ازسرنو سوچنا ہوگا۔ لوگوں میں شدید غم وغصے کے باوجود عمران خان نے تن تنہا لوگوں کو کنٹرول کیا ہوا ہے۔ ہم جمہوریت پر ایمان کی حد تک یقین رکھتے ہیں اور اس کا دفاع کریں گے۔ 14ماہ قبل ہمارے مطالبات اور ماڈل ٹاوٴن واقعے کی ایف آئی آر درج کی جاتی تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم جمہوریت کے خلاف کام کررہے ہیں لیکن ہم نے اپنے عمل سے یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ غلط ہے، ہم جمہوریت کے حامی ہیں اور کسی غیرآئینی اقدام کا ساتھ نہیں دیں گے اور نہ ہی جمہوریت کو ڈی ریل ہونے دیں گے۔ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اسی لیے مذاکرات ہوئے اور ہم نے حکومت کی مختلف شرائط مانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی ہمارے دباوٴ پر بنائی گئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں یہ کمیٹی موثر ہوکر کام کرے۔ ہم نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ کمیٹی ماہرین سے بھی رابطے کریں۔ جس طرح صحافیوں اور وکلاء نے آمروں کے خلاف جدوجہد کرکے اپنی آزادی لی ہے۔ اسی طرح ہم بھی جمہوری آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اب نوازشریف یا کوئی اور نہیں روک سکتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے اپنے دور میں کرپشن کے خلاف بہتر اقدام کیے لیکن نچلے عملے کے عدم تعاون کی وجہ سے کامیاب نہ ہوسکے۔
ہم نے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی بات مانی ہے لیکن یہ کمیشن معنی خیز ہونا چاہیے اور 30 دن کے اندر فیصلہ ہو۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں کمیشن کے حوالے سے لوگوں کی رائے اچھی نہیں ہے جب تک لوگ اوپر بیٹھے ہوں گے اس وقت تک آزادنہ تحقیقات نہیں ہوسکتی اس لیے ہم نے وزیراعظم سے 30 دن کے لیے مستعفی ہونے کا کہا ہے۔ ہمارا اب بھی مطالبہ یہی ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں ان کی موجودگی میں شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی ہیں۔ ہم نے یہ مطالبہ بھی رکھا ہے کہ نادرا کا نیا چیئرمین لگایا جائے۔ ایف آئی اے کا سربراہ بھی نیا ہو اور سیکرٹری الیکشن بھی نیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حد تک مذاکرات کیے لیکن حکومت کی جانب سے رکاوٹ پیدا ہوئی ہے اور اپنے مطالبے پر اب بھی قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لا کیوں لگے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ہم مستعفی کیوں ہوں اور سیاست کیوں چھوڑے۔ معاملات کے حل کی چابی نوازشریف کے پاس ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ میں ہونے والی دھاندلیوں پر ہم خاموش نہیں ہیں بلکہ ان دھاندلیوں کے خلاف تحریک کا آغاز کراچی سے ہی کیا گیا تھا اور سندھ میں بھی ہم آئیں گے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بڑی معنیٰ خیز انداز میں کہا کہ دھاندلی کے حوالے سے جس طرح افضل خان سامنے آیا ہے اور لوگ بھی آئیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے چیف جسٹس یا کمیشن پر عدم اعتماد نہیں کیا ہے بلکہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکومت کی موجوگی میں شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی ہیں اور نوازشریف کے استعفے کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے مستعفی نہ ہونے کا مقصد حکمت عملی ہے کیونکہ وہاں ہم اتحادیوں کے ساتھ ہیں اور اتحادیوں کے مشاورت سے ہی فیصلے کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں اتحادیوں سے بات چیت چل رہی ہے اور مشاورت سے ہی معاملات طے کیے جائیں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 29 اگست 2014 کی مزید خبریں
-
ڈیوس کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ اسلام آباد میں شروع،تھائی لینڈ کے خلاف فائنل ٹائی 12ستمبر سے شروع ہوگی،۔پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق یو ایس اوپن میں شرکت کی وجہ سے کیمپ میں شریک نہیں
-
یو ایس اوپن ٹینس،ماریہ شراپوا بھی تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں، ماریہ شروپوا نے حریف کھلاڑی ایلگزینڈرا ڈلگیرو کو چار چھ ،چھ تین اور چھ دو سے ہراکر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی
-
نئے قوانین سے بولرز بے بس، تین دن میں پانچ ون ڈے میچز میں چھ بار300 سے زائدرنز بنے
-
گیس چوری کے سدباب اور وصولیوں کا بل سینٹ کی پٹرولیم کمیٹی سے منظور،گیس چوری کے مجرم کو دس لاکھ تک جرمانہ، میٹر ٹمپرنگ کے مجرم کو چھ ماہ کی سزا، انڈسٹریل چور کو دس سال اور گیس لائن کو توڑنے والے کو ... مزید
-
سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر جوڈیشنل کمیشن کی رپورٹ پر حکومت پنجاب کی عملدرآمد کمیٹی نے کام شروع کر دیا
-
ایفی ڈرین کیس،حنیف عباسی کی بریت کی درخواست مسترد ،عدالت نے 2 ستمبر کو فرد جرم کیلئے ملزمان کو طلب کر لیا
-
کراچی‘ فائرنگ کے واقعات میں ڈاکٹر اور 4 اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ، فا ئر نگ میں نجی ٹی وی کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر بھی جا ں بحق
-
عمران خان کے کنٹینر کے قریب سے مشکوک پیکٹ برآمد،کارکنوں میں بھگدڑ مچ گئی، علاقہ کلیئر قرار
-
تحریک انصاف کے 5ارکان اسمبلی نے اپنے استعفوں میں سپیکر کی بجائے پارٹی چیئرمین کو مخاطب کیا،سپیکر کا ان استعفوں کی تصدیق کے لئے ان ارکان کو نوٹس نہ بھیجنے کا فیصلہ ، باقی 25ارکان کے استعفوں کا تصدیق ... مزید
-
افغانستان ، سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں اکیس طالبان ہلاک ، متعدد زخمی
-
بلیک واٹراپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے کارروائیاں کرتی ہے،پراسیکیوٹرکا امریکی عدالت کے سامنے بیان
-
مصری ،معزول صدر مرسی کے خلاف قومی سلامتی سے متعلق دستاویزات کی قطر کو فراہمی بارے تحقیقات کا آغاز
-
یوکرائن میں ایک مہینے میں 1200ہلاکتیں ہو ئیں ، اقوام متحدہ ، اوسطا ہر روز کم از کم 36 افراد مارے گئے‘ رپورٹ
-
شام میں ایک اور امریکی جہادی کی ہلاکت کی چھان بین شرو ع
-
بھا رتی وزیر اعظم نریندر مودی جاپان کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے خواہش مند
-
روسی بینک کی انوکھی پیشکش، قسطوں پر گھر لیں اور بلی مفت حاصل کریں،روس میں بلی کے سب سے پہلے گھر کی چوکھٹ سے گزرنے کو خوش بختی سمجھا جاتا ہے
-
بھارت، دو بہنوں کا ریپ کے بعد قتل ،اہل خا نہ کا ڈی این اے ٹیسٹ درست نہ ہو نے پر دوبارہ قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کا مطالبہ
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے عمران خان اورطاہرالقادری کی ملاقاتیں،بحران کے حوالے سے مشاورت،آج حتمی سمجھوتے پرفریقین کوراضی کئے جانے کاامکان،فریقین کی طرف سے حتمی ... مزید
-
بس!۔۔۔۔۔۔۔ایمپائر میدان میں آگیا، پاک فوج کی سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے فریقین میں ثالث اور ضامن بننے کی پیشکش ،عمران خان اور طاہر القادری نے آرمی چیف کی ثالثی و ضمانت تسلیم کرلی،حکومت کو 24 گھنٹے ... مزید
-
وزیراعظم اور آرمی چیف کی ایک اور ملاقات،دھرنوں سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال،آئین کے تحت تمام مطالبات تسلیم کرنے کو تیار کوئی غیر آئینی مطالبہ تسلیم نہیں ،نوازشریف،طاقت کا استعمال کیا نہ آئندہ ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت رائے ونڈ میں مشاورتی اجلاس،سانحہ ماڈل ٹاوٴن کا مقدمہ بھرپور قانونی طریقے سے لڑنے پر اتفاق
-
حکمرانوں سے مذاکرات نہیں فیصلے ہوں گے، اکڑی ہوئی گردنیں توڑکر سریا نکالیں گے ، اب بات چیت نہیں کچھ اور ہی ہوگا،طاہر القادری،وزیراعظم کی نامزدگی ، دہشت گردی کی دفعات کے بغیر ایف آئی آر کا اندراج قبول ... مزید
-
عمران خان نواز شریف کے استعفے پر ڈٹ گئے، حکومت کو آخری موقع دیں گے، ورنہ فیصلہ ہو گا: کپتان کا اعلان، ڈیڈلائن میں 24گھنٹوں میں توسیع کردی ،ہم ملک کی خاطربات چیت کیلئے تیارہیں لیکن آپ کاکپتان کبھی ... مزید
-
پنجاب حکومت کی ہدایات کے بعد ماڈل ٹاوٴن واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ،ایف آئی آر کا مقدمہ نمبر 14-696 ہے، مقدمہ قتل،اقدام قتل،مشاورت کی دفعات کے تحت درج کیاگیا
-
آرمی چیف کے کہنے پر ہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر وزیراعظم سمیت دیگر وزراء کے خلاف درج کی گئی،چودھری نثارکا اعتراف،بحران سے نکلنے کیلئے فوج سے کردار ادا کرنے کا کہافوج ہماری ہے اورکسی کو اس کی ... مزید
-
وزیر اعظم رضاکارانہ طور پر الگ ہو کر خون خرابے کو بچا لیں‘ الطاف حسین، کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے ، لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی‘طاہرالقادری کے مطالبات میں ترمیم ہوسکتی ہے، حکومت موجودہ سیاسی ... مزید
-
وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی چار برس بعد بازیاب،پروفیسر اجمل خان کو سیکیورٹی فورسز نے بازیاب کروایا ، انہیں 2010میں طالبان نے اغواء کیا تھا،بازیابی کے بعد اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، اہلخانہ ... مزید
-
مقبوضہ کشمیر ، قانون ساز اسمبلی میں پاکستان سے مذاکراتی عمل بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
-
عمران خان اور طاہر القادری کی جدوجہد پرامن ہے،کسی تیسری طاقت کے آنے کا اندیشہ نہیں ، سراج الحق ،حکومت چاہتی ہے معاملات جلد از جلد افہام وتفہیم سے حل کیا جائے،پوری پاکستانی قوم اور سیاسی جماعتوں ... مزید
-
پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں37 کروڑ 14 لاکھ ڈالر موصول
-
حکو مت اور اپو زیشن کا عوا می تحر یک اور تحر یک انصا ف کے ما ورا ئے آ ئین مطا لبا ت تسلیم نہ کر نے کا فیصلہ ،غیر آئینی اور غیر قانونی بات پر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،حکومت نے لانگ مارچ کے ساتھ صبروتحمل ... مزید
-
سینٹ کی تجارت کمیٹی کا دھرنوں کے باعث قومی معیشت کو پہنچنے والے نقصان پرتشویش کا اظہار،جمہوری دور میں ہمیشہ مسائل بات چیت سے حل کئے جاتے ہیں،مذاکرات کا دروازہ بند کرنا سیاسی خود کشی کے مترادف ہے ... مزید
-
حکومت کا وزیراعظم سمیت سانحہ ماڈل ٹاؤن میں تمام نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور اس کی تفتیش اچھی شہرت کے غیر جانبدار افسران سے کرانے کا فیصلہ،عمران اورقادری ملک اور قوم پر رحم کرتے ہوئے ... مزید
-
مذاکراتی عمل میں ڈیڈلاک کے بعد دھرنے کومنتشر کرنے کی پالیسی پرغورشروع،حکومت نے عسکری حلقوں سے بھی حتمی رائے طلب کر لی،اہم حلقوں کی دھرنے والوں کوبھی پرامن رہنے اور قانون ہاتھ میں نہ لینے کی ہدایت ... مزید
-
ماورائے آئین اقدام کیخلاف مختلف درخواستوں کی سماعت،شاہراہ دستو رکومظاہرین سے خالی کرانے کے احکامات پر فوج کے ذریعے عملدرآمد کے لیے آئین کے آرٹیکل 190کے استعمال کاعندیہ دے دیا، فریقین کو بہرصورت ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو کام سے روکنے سے متعلق دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیدیا، افضل خان یا کسی اور کے بیان پر الیکشن کالعدم یا دوبارہ نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
سیاسی بحران میں آرمی چیف کی ثالثی خوش آئندہے ،جنرل راحیل شریف نے مداخلت کرکے دلوں میں گھربنالیاہے ،الطاف حسین
-
بھا رت ،پاکستان سری لنکا کا میچ دیکھنے والے کشمیری طالبعلموں پر انتہا پسندہندوؤں کا حملہ ، 12 طلباء زخمی
-
عام انتخابات میں کراچی میں دھاندلی پر ہم خاموش نہیں ہیں، شاہ محمود قریشی،دھرنوں کی ابتدا ء کراچی سے ہی کی گئی تھی، افتخارچودھری نے اپنے دور میں کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے مختلف اقدام کئے لیکن نچلے ... مزید
-
وزیراعظم کو استعفے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا،چوہدری اعتزاز احسن،لوگوں کو باہر نکال کر استعفے دینے کی رویت نہیں ہونی چاہئے،طاہر القادری کا ایف آئی آر کا مطالبہ آئینی وقانونی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو
-
سیالکوٹ:بھارتی فوج کی بجوات سیکٹر میں فائرنگ،چناب رینجرز کا بھرپور جواب
-
چوہدری شجاعت حسین کی ڈاکٹر طاہر القادری سے اسلام آباد میں کنٹینر میں ملاقات ،ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر کا معاملہ فراڈ ہے،کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی ... مزید
-
وزیراعظم سے پوچھیں گے کہ وہ آرمی چیف کے ضامن ہونے اورثالثی کے حوالے سے کیاکہتے ہیں ؟،خورشیدشاہ ،وزیراعظم کاموٴقف سامنے آنے کے بعدہم اپناموٴقف دیں گے،بیان
-
حج آپریشن‘ کراچی اور لاہور سے عازمین کی روانگی شروع، پہلی حج پرواز پی کے 315 لاہور سے 490 مسافروں کو لے کر جدہ کیلئے روانہ ہو ئی‘ ،کراچی سے جدہ جانے والے عازمین حج کو منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے شاہنواز ... مزید
-
پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے آغاز میں کوئی جلدی نہیں ، سشما سوراج ،ہمسائیہ ملک فائرنگ کی آڑ میں دراندازی کو فروغ دے رہا ہے،بھارت پرامن ملک ہے ، خطے میں امن کا ماحول دیکھنا چاہتے ہیں ،بھارتی وزیر خارجہ ... مزید
-
عمران خان کے ساڑھے 5مطالبات مان لئے ،نوازشریف کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے ، خواجہ آصف،2روزمیں حالات معمول پرآجائیں گے ،عمران خان کے کنٹینرکے قریب سے مشکوک بیگ ملاجوچندلوگ ہیں وہ ڈرکربھاگ جائیں گے، ... مزید
-
حکومتی مذاکراتی ٹیم میں چودھری نثار سب پر بازی لے گئے، اہم ترین میچ میں چودھری نثار مین آف دی میچ کے طور پر ابھر کر سامنے آئے
-
بی بی ہم شرمندہ ہیں ، بلاول بھٹو
-
معاملہ فوج کے ذریعے حل نہ کرایاجاتاتو بہتر ہوتا،اصل آزادی اس وقت ہوگی جب سیاستدان ملک کے فیصلے خودکریں ،جاویدہاشمی،نوازشریف سمیت تمام سیاستدانوں نے فوج کے سامنے ہتھیارڈال دیئے ،فوری طورپردوبارہ ... مزید
-
پاکستان سے درآمد اچار مضر صحت ہیں: سعودی عرب، سرسوں کی موجودگی سے ہونے والے امراض سے متاثرہ افراد اس اچار کو استعمال کرنے سے سختی سے گریز کریں،فو ڈ اتھارٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.