مقبوضہ کشمیر ، قانون ساز اسمبلی میں پاکستان سے مذاکراتی عمل بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

جمعہ 29 اگست 2014 06:24

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اگست۔2014ء)مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے پاکستان سے مذاکراتی عمل بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ قرارداد میں نئی دہلی پر اسلام آباد سے مذاکرات بحال کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر اسمبلی کی لجیسلیٹو کونسل نے وائس ووٹ کے ذریعے متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی ۔ قرارداد میں بھارتی حکومتی پر زور دیا گیا ہے کہ خطے اور بالخصوص جموں وکشمیر میں قیام امن کیلئے پاک بھارت مذاکرات بحال کئے جائیں واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کی حریت رہنماؤں سے ملاقات کو بہانہ بنا کر پاک بھارت خارجہ سیکرٹری کے مذاکرات معطل کردیئے تھے ۔