سانحہ کراچی ایئر پورٹ کی رپورٹ تیار کر لی گئی اور اور اس سلسلے میں مکمل کی جانے والی رپورٹ وزیر اعظم کو بھی ارسال کر دی گئی ، سانحہ ایئر پورٹ میں ہونے والی ہلاکتیں کولڈ اسٹور میں نہیں بلکہ دوسرے اسٹور میں ہوئی ، شجاعت عظیم

جمعرات 28 اگست 2014 08:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اگست۔2014ء) سانحہ کراچی ایئر پورٹ کی رپورٹ تیار کر لی گئی اور اور اس سلسلے میں مکمل کی جانے والی رپورٹ وزیر اعظم کو بھی ارسال کر دی گئی ہے جبکہ ڈی جی سول ایوی ایشن شجاعت عظیم کا کہنا ہے کہ سانحہ ایئر پورٹ میں ہونے والی ہلاکتیں کولڈ اسٹور میں نہیں بلکہ دوسرے اسٹور میں ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

8 جون 2014 کو کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کے ہولناک حملے اور کولڈ اسٹوریج میں ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کردی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد رات11 بج کر 11 منٹ پر ایئرپورٹ میں داخل ہوئے سب سے پہلے کارگو عمارت پر حملہ کیا گیا اور کولڈ اسٹوریج کی عمارت پر بم پھینکے گئے جس سے آگ بھڑک اٹھی، حملے کے دوسرے منٹ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے جوانوں نے جوابی کارروائی کی اور مسلسل 26 گھنٹے جواں مردی سے مقابلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :