الیکشن کمیشن نے عمران خان اور افضل خان کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کر دئیے، سابق ایڈیشنل سیکرٹری کے بیانات کی مذمت،بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے بچ جانے والے کاغذ کو جلا دیا گیا تھا ،پرنٹنگ کاپو ریشن

جمعرات 28 اگست 2014 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اگست۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کی طرف سے لگائے جانے والے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دئیے ہیں اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری کے بیانات کی مذمت کی ہے بدھ کو الیکشن کمیشن کا اعلی سطح اجلاس یہاں ایک مقامی ہوٹل میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کے زیر صدارت ہوا اجلاس میں پرنٹنگ کار پوریشن کے حکام نے الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز کی تیاری سے متعلق آ گاہ کیا ۔

اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے الیکشن کمیشن نے عمران خان اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری افضل خان کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیا ہے اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری کے بیان کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پرنٹنگ کاپو ریشن آف پاکستان نے بتایا بیلٹ پیپرز کی تیاری فوج کی نگرانی میں تیا ر کیے اور عام انتخابات کے لیے اضافی بیلٹ پیپرز نہیں چھاپے اور ان پر نمبر لگانے کے لیے لاہو ر سے 22لوگوں کو لاہور سے منگوائے گے یہ لوگ پولیس کی نگرانی میں آئے پرنٹنگ کارپوریشن کی 50سال پرانی مشین سے چھاپے گئے ہیں الیکشن کمیشن کاکہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے بچ جانے والے کاغذ کو جلا دیا گیا تھا اور عام انتخابات میں ٹرن آ ؤٹ تسلی بخش رہا الیکشن ٹریبونل کی کاکردگی کو سراہا گیا۔