ن لیگ کے سات رہنماؤں نے عمران خان کو ڈپٹی وزیراعظم بنانے کی تجویز دیدی،ڈپٹی وزیراعظم کو صرف دھاندلی کی تحقیقات اور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اختیارات دئیے جائیں،چوہدری جعفر اقبال

جمعرات 28 اگست 2014 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اگست۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سات سینئر راہنماؤں کا پاکستان تحریک انصاف کو ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ دینے کی وزیراعظم کو تجویز‘ ڈپٹی وزیراعظم کو صرف دھاندلی کی تحقیقات اور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اختیارات دئیے جائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جعفر اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنماؤں نے وزیراعظم کو تجویز دی ہےٴ کہ پاکستان تحریک انصاف کو ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ دے دیا جائے تاکہ موجودہ سیاسی بحران حل ہوسکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی وزیراعظم کیلئے (ن) لیگ اور پی ٹی آئی تین نام تجویز کریں امید ہے اپوزیشن جماعتیں میری اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کریں گی۔ تحریک انصاف کیلئے اس سے بڑی آفر اور کوئی نہیں ہوسکتی۔ یہ تجویز میری ذاتی ہے اور تمام اپوزیشن جماعتوں کے سامنے رکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو رولز میں ترامیم کرنے کی اجازت کی بھی تجویز دی ہے۔ ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ تین ماہ کیلئے دیا جائے۔ ڈپٹی وزیراعظم کے اختیارات صرف دھاندلی کی تحقیقات اور انتخابی اصلاحات تک محدود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ہے کہ وزیراعظم مجھے بلائیں گے۔ دونوں طرف سے لچک کا مظاہرہ ہوگا تو جمہوریت چلے گی۔