ڈاکٹر طاہر القادری نے گریبان کھول دیا، کبھی بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی ،قائدعوامی تحریک کادعویٰ

بدھ 27 اگست 2014 02:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء)ڈاکٹرطاہرالقادری نے گریبان کھول دیا،خواتین کی دھاڑیں مارکرآہوفغاں ،کبھی بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی ،قائدعوامی تحریک کادعویٰ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزاپنے خطاب کے دوران اس وقت انقلاب دھرنامیں رقت آمیزمناظردیکھنے میں آئے جب ڈاکٹرطاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹاوٴن کاتذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اورفرط جذبات میں آکراپناگریبان کھول دیااورکہاکہ میراسینہ حاضرہے ،اگرگولیاں برسانی ہیں تومجھ پربرسائی جائیں ،عوام کوکچھ نہ کہاجائے ،ساری عمرکبھی بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی ،جیسے ہی طاہرالقادری نے اپنی شہادت کاتذکرہ کیاتودھرنامیں موجوددھاڑیں مارمارکررونیں لگ گئیں ،جس پرطاہرالقادری نے کہاکہ انقلاب آنسووٴں سے نہیں خون کے قطروں سے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :