وفاقی وزراء کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹر کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ ، اپیل تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد دائر کی جائے گی

بدھ 27 اگست 2014 02:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء) وفاقی وزراء نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹر کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ‘ اپیل تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد دائر کی جائے گی منگل کے روز لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے وفاقی وزراء کی جانب سے دائر اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سیشن جج کے فیصلے کر برقرار رکھا تھا اور فیصلے میں کہا گیا تھا کہ سیشن جج کے حکم کے مطابق وزیراعظم سمیت اکیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے وفاقی وزراء نے اس فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق اپیل ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد دائر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :