ہم نے پاکستان کوایشین ٹائیگربنانے کاعزم کر رکھاہے ، احسن اقبال،تحریک انصاف اورعوامی تحریک کودھرناختم کردیناچاہئے،یہ دھرناملک وقوم کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہاہے ۔ چین کے دورے پربیجنگ پہنچنے پرصحافیوں سے گفتگو

بدھ 27 اگست 2014 02:18

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ ہم نے پاکستان کوایشین ٹائیگربنانے کاعزم کررکھاہے ،تحریک انصاف اورعوامی تحریک کودھرناختم کردیناچاہئے،یہ دھرناملک وقوم کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

منگل کوچین کے دورے پربیجنگ پہنچنے پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین کے تعلقات کواقتصادی راہداری منصوبے نے بلندیوں تک پہنچادیاہے ،چین کے تعاون سے دس ہزارچارسومیگاواٹ بجلی پیداکرنے کے منصوبے پرکام آغازکیاجارہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کوایشین ٹائیگربنانے کاعزم کررکھاہے اورکسی رکاوٹ کوبرداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اورعوامی تحریک کودھرناختم کردیناچاہئے کیونکہ اس سے ملک اورقوم کونقصان ہورہاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح ملک کی ترقی ہے اورتحریک انصاف سمیت دیگرجماعتوں کوبھی اس سلسلے میں تعاون کرناچاہئے ۔احسن اقبال نے کہاکہ تحریک انصاف کے چھ میں سے پانچ مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں ،اب انہیں ضداورہٹ دھرمی چھوڑکرمثبت رویہ اختیارکرناچاہئے۔